Type to search

ٹی وی اور فلم

سونو سود برتھ ڈے اسپیشل: دوسروں کی مدد کرنا بے حد پسند ہے

سونو سود

فلمی ڈسک،30جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود آج اپنا 47 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ پنجاب کے ضلع مونگا، لدھیانہ میں 30 جولائی 1973 کوپیدا ہوئے، انکے والد کا نام شکتی ساگر سود اور والدہ کا نام سورج سود ہے۔ سونو کی اہلیہ کا نام سونالی ہے، سونو کی اہلیہ اور دونوں بچے لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں۔

 سونو سود نے ناگپور کے انجینئرنگ کالج میں تعلیم حاصل کی ہے۔ جب وہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے تھے تب سونو ٹرین کے ڈبے میں ٹوائلٹ کے پاس چھوٹی سی خالی جگہ پر سوکر جایا کرتے تھے تاکہ اپنے والد کے پیسے بچا سکیں۔ انجینئر بننے کے بعد سونو نے ماڈلنگ شروع کی اور ممبئی پہنچ گئے۔

 

سونو سود کورونا بحران میں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے سرخیوں میں آئے اور اس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر مسیحا کے نام سے پہچانا جانے لگا اور وہ ابھی بھی لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

اصل لائف کے ساتھ ساتھ ریل لائف میں بھی اپنا کردار بخوبی نبھاتے ہے۔ اگر بات کریں سونو سود کی انہوں نے اپنی اصل زندگی میں ایک بہترین انسان کا کردار نبھایا ہے۔ جس طرح سے کوویڈ 19 کے دوران انہوں نے اپنے گھروں سے دور پھنسے مزدوروں کو اپنے گھروں تک پہچانے کا بھیڑا اٹھایا تھا، وہ کسی طریقہ سے کم نہیں ہے۔

 

سونو سودنے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1999 میں تامل فلم ’کلا جھاگر‘ سے کیا تھا اور 2002 میں ریلیز ہندی فلم ‘شہید اعظم’ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں انہوں نے بھگت سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد وہ ’یووا، عاشق بنایا آپ نے، جودھا اکبر،

ایک وواہ ایسا بھی، دبنگ، بڈھا ہوگا تیرا باپ، رمیا وتساویا،

آر راجکمار اور ہیپی نیو ایئر‘ جیسی متعدد فلموں میں نظر آئے۔

سونو سود نے 1999 میں تامل فلم سے فلم انڈسٹری میں ڈبییو کیا تھا۔

جلد ہی انہیں پہچان مل گئی اور ہندی فلموں

میں پہلا بریک 2002 شہید اعظم سے ملا۔

سونو کو ہندی فلموں میں بڑے رول کے لیے قریب 5 سال کاانتظار کرنا پڑا۔

اسکے بعد وہ 2004 میں آئی منی رتنم کی فلم،

یووا میں ابھیشک بچن کے بھائی کے رول میں نظر آئے۔

سونو کو دبنگ میں سلمان خان کے اپوزٹ نبھائے گئے،

ویلن کے کردار سے کافی پہنچان ملی۔

اسکے لیے انہیں کئی ایوارڈ بھی ملے۔

انہوں نے اب تک ہندی سمیت کئی زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔

سونو ایکٹنگ کے علاوہ اپنی لمبائی،

ڈیشنگ پرسنالٹی کی وجہ سے بھی فینس کے درمیان کافی مقبول ہے۔

سونو انڈسٹری کے ان ورسٹائل ایکٹرس میں سے ہے،

جنہوں نے ہیرو کے طور پر پسند کیا گیا،

لیکن جب وہ ویلن بنے تب بھی انہیں اتنا ہی پیار ملا ۔

سونو نے ہندی کے علاوہ تلگو، تامل،

اور پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like