Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن میں اداکارہ سونالی سہگل نے گارڈن میں یوں کیا ڈانس

sonnalli-seygall-dance

فلمی ڈسک،16مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی وووڈ میں فلم پیار کا پنچنامہ سے ڈیبیو کرنے والی والی اداکارہ سونالی سہگل ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکیٹو ہے۔ انکا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کتھک ڈانس سیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے یوڈیو پوسٹ کرکے یہ بتایا کہ وہ دوبارہ اس ڈانس فارم کو سیکھنے میں لگی ہوئی ہے۔ سونالی سہگل نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

سونالی سیگل نے ویڈیو پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا، پھر سے کتھک سیکھ رہی ہوں۔ صفر سے شروع کرتے ہوئے، ان ٹکڑوں کو دوبارہ یاد دلانے میں ڈیجیٹل مدد کرنے کے لیے راجیندر چترویدی گروجی شکریہ۔ سونالی سیگل اس ویڈیو میں سفید ڈریس پہنے نظر آرہی ہے۔ اور اپنے گھر کے گارڈن میں کتھک کی پریکٹس کررہی ہے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے کتھک ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ سونالی کے ویڈیو پر فینس خوب ردعمل دے رہے ہیں۔

بتادیں کہ سونالی سہگل کی پیدائش نئی دہلی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کا پہلا موقع لو رنجن کی فلم پیار کا پنچنامہ سے ملا۔ اس فلم میں بختیار کے مقابلے ادا کیا۔ فلموں کے علاوہ وہ عاطف اسلم کے ویڈیو پریم میں بھی نظر آچکی ہے۔ انکی مشہور فلموں میں پیار کا پنجنامہ، ویڈینگ پلاؤ، وغیرہ جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like