Type to search

ٹی وی اور فلم

پیار کا پنچنامہ اداکارہ سونالی سہگل نے کروایا بولڈ فوٹو شوٹ

sonali sehgal kitchen photoshoot

فلمی ڈسک،17اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا انفیکشن روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ اس درمیان بالی ووڈ کے شخصیات گھر پر فری بیٹھے ہوئے نظر آئے۔ لیکن بحث میں بنے رہنے کے لیے پیار کا پنچنامہ سے مشہور اداکارہ سونالی سہگل سوشل میڈیا پر اپنے بے حد بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے درمیان سونالی سہگل نے اپنے گھر کے کچن میں بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گیس کے پاس کھڑی ہوکر سونالی سہگل نے سیکسی پوز دی ہے۔ سونالی سہگل نے کچن کی کیبینٹ پر بیٹھ کر بھی تصویریں کھیچوائی ہے۔ سامنے آئی ان تصویروں میں اداکارہ بلیک اور ریڈ کلر کی ڈریس میں دیکھائی دی۔ بالی ووڈ اداکارہ سونالی سہگل نے خود ان تصویروں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ سونالی سہگل نے تصویریں شیئر کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنے کچن میں یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

سونالی کی پیدائش یکم مئی 1989کو بھوبنیشور میں ہوئی۔ سونالی سہگل نے سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ جسے لو رنجن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ سونالی نے اس فلم کے پارٹ 2 میں بھی نظر آئی۔ اسکے علاوہ وہ ویڈنگ پولاؤ میں بھی نظر آئی۔ سونالی سلمان خان کے ساتھ تھمس اپ کے اشتہار میں بھی نظر آچکی ہے۔

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ مقابلے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ ریمپ ماڈل تھی۔ انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہوئی جے ممی دی ، میں کام کیا جو کامیڈی فلم تھی۔

Tags:

You Might also Like