Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سونالی سہگل نے بوائے فرینڈ آشیش سے کرلی شادی

سونالی سہگل اور آشیش

فلمی ڈسک، 7 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2011 میں لو رنجن کی ہدایت میں بنی فلم پیار کا پنچنامہ سے مقبول ہوئی اداکارہ سونالی سہگل کی پرسنل لائف کو لیکر بہت ہی دلچسپ خبر سامنے آرہی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق سونالی آج یعنی 7 جون 2023 کو اپنے لمبے وقت رہے بوائے فرینڈ آشیش سجنانی سے شادی کرلی۔

 

 

شادی میں قریبی لوگ ہی شامل ہوئے۔ 34 سالہ اداکارہ شادی کی تقریب میں پنک ساڑی میں اپنے ڈاگی (کتے) کے ساتھ پہنچی۔ پنک ساڑی پر سلور اسٹون کا ورک کے ساتھ ہیوی نیکلس، مانگ کا ٹیکا اور لائٹ میک اپ کے ساتھ ویڈنگ لک میں نظر آئی۔ 5 جون کو انکی مہندی تقریب ہوئی تھی۔ اداکارہ آف وائٹ لہنگا چولی میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔

 

 

سونالی سہگل اور آشیش 6-5 سالوں سے تعلقات میں ہے۔ حالانکہ دونوں کبھی کھل کر اپنے رشتے پر بات نہیں کی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونالی سہگل اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ سونالی پچھلے کافی وقت سے آشیش کو ڈیٹ کررہی ہے۔ آشیش ایک بزنسمین ہے، انک پاس کئی ہوڈل ہیں۔ لمبے وقت تک ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے اپنے رشتے کو شادی میں بدلا۔ ایک نجی تقریب میں 7 جون کو سات پھیرے لیے۔

رپورٹس کے مطابق سونالی شادی کے بعد بھی میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی اپنے رشتے کے بارے میں کسی کو بتانا چاہتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سونالی اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی تھیں اور اپنے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہتی تھیں۔

بتادیں کہ سونالی سہگل نے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے کی تھی۔ اسکے بعد اسی فلم کے سیکوئل میں دیکھا گیا۔

 

یکم مئی 1989کو بھوبنیشور میں پیدا ہوئی اداکارہ سونالی سلمان خان کے ساتھ تھمس اپ کے اشتہار میں نظر آچکی ہے۔

 

 

 

 

اداکارہ سونالی نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں ویڈنگ پلاو، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی، ہائی جیک، جئے ممی دی، جیسی فلمیں شامل ہے۔

 

 

 

سونالی کئی ویب سیریز کا بھی حصہ رہی جن میں اللیگل۔ جسٹس آوٹ آف آرڈر، انامیکا شامل ہے۔

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ مقابلے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ ریمپ ماڈل تھیں۔

Tags:

You Might also Like