Type to search

ٹی وی اور فلم

ہیبٹ : شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا آخری میوزک ویڈیو “ہیبٹ’ ریلیز

میوزک ویڈیو ہیبٹ

فلمی ڈسک، 21 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا آخری میوزک ویڈیو ‘ہیبٹ’ ریلیز ہوگیا ہے-

کلرس ٹی وی کے ریالٹی شو ‘بگ باس 13’ کے فاتح سدھارتھ شکلا کا 40 سال کی عمر میں2 ستمبر 2021 کو اس دنیا کو الوداع کہے دیا۔ انکے دیہانت کے بعد یہ انکا آخری میوزک ویڈیو ریلیز کردیا گیا۔

 

گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم پر تہلکہ مچ گیا ہے- گانے کو بالی ووڈ سنگر شریا گھوشال نے اپنی آواز دی ہے-

گانے کو سارے گا ما پا میوزک کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے- جبکہ شہناز اور سدھارتھ کی جوڑی سڈناز نے گانے میں پرفارم کیا ہے-

ہیبٹ گانے کا جتنا حصہ بھی شہناز نے سدھارتھ کے ساتھ شوٹ کیا ہے، اس میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے- گانے میں سدھارتھ کی بی ٹی ایس فوٹوز بھی جوڑی گئی ہے- جس میں وہ کافی مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں-

سڈناز کے فینس سے اپنے پسندیدہ اسٹار کے آخری گانے کا انتظار کررہے تھے- گانا ریلیز ہوتے ہی فینس اس پر زبردست ردعمل دے رہے ہیں-

شہناز گل اور سدھارتھ کے اس گانے کو ریلیز ہوئے ایک دن ہوا ہے اور اسے 5لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے-
شہناز گل اور سدھارتھ کے میوزک ویڈیو ہیبٹ میں شہناز کافی مایوس نظر آرہی ہے-اس گانے کو ساحل سمندر کے کنارے پر شوٹ کیا گیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

 

سدھارتھ شکلا کے دیہانت کے بعد سے فینس میں کافی مایوسی تھی اس درمیان یہ گانا ریلیز ہوگا-

شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کے اس میوزک ویڈیو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں- غور طلب ہے کہ حال ہی میں شہناز کے قریبی دوست سدھارتھ کا ہارٹ اٹیک سے دیہانت ہوگیا تھا- سدھارتھ صرف 40 سال کے تھے-

بتادیں کہ حال ہی میں شہناز گل کی پنجابی فلم حوصلہ رکھ ریلیز ہوئی- جس میں وہ دلجیت اور سونم باوجوا کے ساتھ نظر آئی-

Tags:

You Might also Like