Type to search

ٹی وی اور فلم

دل کو قرار آیا ریلیز: سدھارتھ اور نیہا کا رومانٹک گانا

دل کو قرار آیا

فلمی ڈسک،31جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) دل کو قرار آیا گانے ریلیز کردیا گیا ہے۔ جسے فینس کو بے صبری سے انتظار تھا۔ بگ باس 13 کا خطاب جیتنے والے کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا اور بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما کا گانا دل کو قرار آیا، ریلیز ہوچکا ہے۔ گانے نے یوٹیوب پر آتے ہی ہنگامہ کردیا ہے۔ ساتھ ہی فینس کو بھی اپنے رنگ میں رنگ دیا ہے۔ دل کو قرار آیا گانے میں سدھارتھ شکلا اور نیہا شرما کی کیمسٹری دیکھنے لائق ہے۔ اتنا ہی نہیں، فینس کو بھی نیہا اور سدھارتھ شکلا کی جوڑی خوب پسند آرہی ہے۔ کچھ ہی دیر پہلے ریلیز اس گانے کو اب تک ایک لاکھ سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ ساتھ ہی فینس اس گانے کو لیکر خوب تعریفیں بھی کررہے ہیں۔

 

بتادیں کہ اس سے پہلے دل کو قرار آیا ، کے پوسٹر نے بھی سرخیاں بٹوری تھی۔ جس میں نیہا شرما اور سدھارتھ شکلا ساتھ نظر آرہے تھے۔ اس گانے کی شوٹنگ کھنڈالہ میں واقع ڈیلا ریسارٹ میں ہوئی تھی۔ اس گانے کے ذریعہ پہلی بار نیہا شرما اور سدھارتھ شکلا ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے ہیں۔ بتادیں کہ سدھارتھ شکلا نے بگ باس 13 میں رہتے ہوئے خوب سرخیوں حاصل کی تھی۔

دل کو قرار آیا ، میں نیہا شرما اور سدھارتھ شکلا کی جوڑی چار چاند لگانے کا کام کررہی ہے۔

دیسی میوزک فیکڑی کے یو ٹیوب چینل پر ریلیز ہوئے اس گانے کو نیہا ککڑ اور یاسر دیسائی نے گایا ہے۔

وہی، اسکے میوزک جہاں رجت ناگ پال نے دیئے ہیں تو گانے دھن رانا نے لکھے ہیں۔

گانے پر آئے فینس کے رسپانس کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے

کہ اس نے دل جتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

فینس نے کمنٹ کرتے ہوئے گانے کو زبردست اور پرفیکٹ بتایا۔

Tags:

You Might also Like