Type to search

بزنس

ریلائنس رٹیل نے ڈیزائنر ریتو کمار کے برانڈ میں 52% حصہ داری خریدی

ڈیزائنر ریتو کمار

نئی دلی ۔ 20; اکتوبر (پریس نوٹ) ارب پتی مکیش انبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی اگوائی والی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ( آر آر وی ایل) نے مشہور فیشن ڈیزائنر ریتو کمار کی کمپنی ریتیکا پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایکویژیشن کرلیا ہے ۔

ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ(آر آر و ی ایل)، ریلائنس انڈسٹریز کی مکمل ملکیت والی کمپنی ہے ۔ آر آر وی ایل نے کمپنی میں 52% حصہ داری حاصل کرلی ہے، اس میں ایورسٹون کی 35% حصہ داری بھی شامل ہے ۔

ایک ہفتہ کے اندر یہ ریلائنس انڈسٹریز کی کسی ڈیزائنربرانڈ میں دوسری سرمایہ کاری ہے ۔ اس سے پہلے شکروار کو ریلائنس برانڈز نے منیش ملہوترا کے برانڈ میں 40 فیصد حصہ داری کیلئے سرمایہ کاری تھی ۔

کمپنی کے بیان کے مطابق ،ریتو کمار کے پورٹ فولیو ریتو کمار، لیبل ریتو کمار، آرآئی ریتو کمار، آر کے، اور ریتو کمار ہوم اینڈ لیونگ جیسے برانڈ شامل ہیں ۔ جن کے دنیا بھر میں 151 رٹیل آوٹ لیٹس ہیں ۔ حالانکہ ریتو کمار کا ڈیزائن سٹائل ان کے ہر ایک برانڈ میں جھلکتا ہے لیکن ان کا ہر برانڈ اپنی الگ پہچان کیلئے جانا جاتاہے ۔ ہندوستانیت سے سرابور ریتو کمار کے برانڈ نے اپنے ’ کلاسیکل سٹائل‘ سے صارفین کی توجہ مبذول کی ہے ۔

ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا’’ ہم ریتو کمار کے ساتھ شراکت داری کرکے خوش ہیں ۔ ان کے پاس مضبو ط برانڈ، بہترین ترقی صلاحیت اور فیشن اور رٹیل سیکٹر میں کئی انوویشن ہے، یہ سبھی فیکٹر ایک مکمل طرز زندگی برانڈ بنانے کیلئے کافی ہےں ۔ ہم ساتھ مل کر بھارت اور دنےا بھر مےں اپنے اصل لباس اور کرافٹس کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم اور گراہک ایکو سسٹم بنانا چاہتے ہیں تاکہ عالمی کپڑا بازار میں ہمارے کرافٹس کو وہ اعزاز اور شناخت مل سکے جس کے وہ حقدار ہیں ۔ ‘‘

کمپنی کی ریلیز کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد انوویشن کے ذریعہ عالمی ٹےکسٹائل انڈسٹری میں بھارت کے ابھرتے رول کو واضح کرنا ہے ۔ صدیوں پرانے ڈیزائنوں اور پیٹرنز کا از سر نو تشریح کرنا اس کامقصد ہے ۔

Tags:

You Might also Like