Type to search

ٹی وی اور فلم

بپاشا باسو نے مالدیپ سے شیئر کی تصویر، گلیمرس انداز میں نظر آئی

بپاشا باسو مالدیپ

فلمی ڈسک، 22 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2002 میں آئی ہارر فلم راز سے پہچان بنانے والی بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو بھلے ہی بڑے پردے سے دور ہو لیکن ان کے اسٹائل اور خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے-
بالی ووڈ کی بولڈ اداکاراؤں میں سے ایک بپاشا کے لاکھوں چاہنے والوں کی وہ آج بھی پسندیدہ ہے- سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ انداز سے لوگوں کو دیوانہ بناتی رہتی ہے-

 

قریب 16 سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ شروع کرنے والی بپاشا ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منارہی ہے- حال ہی میں انہوں نے وہاں سے کچھ تصویریں شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح بے حد گلیمرس نظر آرہی ہے-

بپاشا گھومنے کی شوقین ہے، بپاشا اپنے شوہر کرن سنگھ گرور کے ساتھ اسی سال فروری میں مالدیپ گئی تھی اور ایک بار پھر دونوں اس آئی لینڈ میں ویکیشن منانے نکلے ہیں-

بپاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہے- ہرے رنگ کی فرل والی کراپ ٹاپ میں بپاشا نے انٹرنیٹ کا درجہ حرارت بڑھا دیا ہے-
وہیں بپاشا ان تصویروں میں قاتلانہ پوز دے رہی ہے- انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، لو یور سیلف ، یعنی خود سے پیار کرو-
ان فوٹوز پر بپاش کے فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں-

 

 

سامنے آئی ان تصویروں میں بپاشا اور کرن ایک دوسرے کے ساتھ سوئمنگ پول میں رومانٹک انداز میں دیکھائی دے رہے ہیں-

بپاشا اس دوران جہاں بلیک مونوکینی میں دیکھائی دے رہی تو وہیں کرن بھی شرٹ لیس انداز میں نظر آئے-

بتادیں کہ بپاشا نے کرن سنگھ سے قریب پانچ سال پہلے 2016 میں شادی کی تھی- بپاشا اور کرن کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جاتا ہے-

بپاشا باسو کی پیدائش 7 جنوری 1979 کو نئی دہلی میں ایک بنگالی گھرانے میں ہوئی۔

ان کے والد، ہیرک ایک سول انجینئر اور والدہ ، ممتا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ بپاشا کی ایک بڑی بہن ، بیڈیشا اور ایک چھوٹی بہن وجیتا ہیں۔

ہندی فلموں کے علاوہ وہ تامل ، تیلگو ، بنگالی اور انگریزی زبان کی فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔ انہیں متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں ، جن میں 6 فلمی نامزدگی اور ایک ایوارڈ شامل ہیں۔ وہ زیادہ تر ہارر فلموں میں کام کرتے دیکھی گئی۔

Tags:

You Might also Like