Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی ایکٹر سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

سدھارتھ شکلا

فلمی ڈسک، 2 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی کے شو ‘بگ باس 13’ کے فاتح سدھارتھ شکلا کا 40 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا-

بالیکا ودھو سے گھر گھر پہچان بنانے والے سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا بتایا جا رہا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے رات سونے سے پہلے دوا لی تھی لیکن دوائی کون سی لی تھی اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے-

سدھارتھ کے اس طرح اچانک دیہانت سے پوری بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری غم میں ہے- تمام ایکٹرس اور اداکارائیں سدھارتھ شکلا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

 

سدھارتھ کے گھر پر فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے جڑے لوگوں کا آنا جانا جاری ہے-

سدھارتھ کے دیہانت کے بعد پولیس اس معاملے کو قریب سے دیکھ رہی ہے-
سدھارتھ اپنے پچھے اپنی ماں اور دو بہنوں کو چھوڑ کر گئے ہیں-

بگ باس 13 کے علاوہ سدھارتھ نے خطروں کے کھلاڑی کا ساتواں سیزن بھی اپنے نام کیا تھا-

سدھارتھا دوا لینے کے بعد صبح نہیں اٹھ سکے سدھارتھ شکلا کی لاش فی الحال ممبئی کے کوپر ہاسپٹل میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوسٹ مارٹم وہیں کیا جائے گا۔

کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو بالیکا ودھو سے سدھارتھ نے ملک کے گھر گھر میں اپنی پہچان بنائی تھی-

اداکارہ شہناز گل کے ساتھ انکا کنکشن سوشل میڈیا پر چھایا رہا- حال ہی میں سدھارتھ اور شہناز گل کی کئی میوزک ویڈیو بھی آئی تھی، جنہیں نوجوان کافی پسند کیا-

سدھارتھ شکلا کی پیدائش 12 ڈسمبر 1980 کو ممبئی کے ایک ہندو برہمن گھرانے میں ہوئی- انکے والد اشوک شکلا ایک سول انجنیئر ہیں اور ریزرو بینک آف انڈیا میں انکی والدہ ریٹا شکلا ملازم تھی-

سدھارتھ نے ممبئی کے سینٹ زاویرس ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور انٹیرئیر بیچلر کی ڈگری، رچنا سنساد اسکول آف انٹیریئر ڈیزائن سے حاصل کی-

انکے ماڈلکنگ کے دور میں ہی انکے والد کا انتقال ہوگیا تھا- انکے دو بڑی بہنیں ہیں-

سدھارتھ نے ٹینس اور فٹ بال کھیل کے ذریعہ اسکول کی نمائندگی کرچکے ہیں- سال 2004 میں شکلا کو گلیڈریگز مین ہنٹ اور میگا ماڈل کنٹیسٹ میں رنراپ رہے-

وہ ایک ایکٹر ٹیلی ویژن ہوسٹ ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈل کے طور پر کی- انہوں نے سال 2005 میں ورلڈ بیسٹ ماڈل کا ٹائٹل جیتا، انہوں نے ایشیا، لاطینی امریکہ اور یوروپ کے 40 دیگر کنٹیسٹنٹ کو شکست دی کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا-

سدھارتھ شکلا نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2008 میں ٹی وی شو ‘بابل کا آنگن چھوٹے نا’ سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ‘جانے پہچانے سے اجنبی، سی آئی ڈی، بالیکا ودھو اور ‘لو یو زندگی’ جیسے ٹی وی شوز اور بہت سے ریئلٹی شوز میں نظر آئے۔ سدھارتھ شکلا نے فلم ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ میں بھی کام کیا تھا۔

انہوں نے چند میوزک البم میں بھی کام کیا جن میں ریشمہ کا رومال، بھولا دونگا (سنگر۔درشن راول)، دل کو قرار آیا (سنگر۔یاسر دیسائی اور نیہا ککڑ)، شونا شونا (ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ) جیسے میوزک ویڈیوز شامل ہے۔ یہ سبھی گانے سال 2020 میں ریلیز ہوئے۔

Tags:

You Might also Like