Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز بروکن بٹ بیوٹیفل 3 میں سدھارتھ شکلا اور سونیا راٹھی کا رومانٹک سین

اداکارہ سونیا راٹھی

ٹی وی ڈسک،10 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 کا خطاب جیتنے والے مشہور اداکار سدھارتھ شکلا اور سونیا راٹھی کی ویب سیریز میں بروکن بٹ بیوٹیفل 3 کا ایک انٹیمنٹ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس سیریزمیں سونیا راٹھی سدھارتھ کے مقابلے نظر آئیں گی۔ بروکن بٹ بیوٹیفل سے سونیا انٹرٹینمنٹ دنیا میں دستک دینے والی ہیں۔

کون ہے سونیا راٹھی

اداکارہ سونیا راٹھی کی پیدائش 21 جون 1988 کو ہریانہ میں ہوئی- انکے والد جوگیندر سنگھ ہریانہ میں ایک کاروباری ہے۔ جبکہ ان کی والدہ اوشا راٹھی گھریلو خاتون ہے۔

انکا ایک بڑا بھائی انکور راٹھی ہے جو فلمی انڈسٹری میں ایک ایکٹر ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonia Rathee (@soniarathee)

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ہریانہ کے ودیا دیوی جندال اسکول سے کی، اسکے بعد انہوں نے نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا۔

انکی ہمیشہ خواہش رہی کہ وہ ممبئی کی گلیمر انڈسٹری میں اداکارہ اور ماڈل بننے-

گریجویشن کے بعد وہ کیرئیر بنانے ممبئی چلی آئی-

اداکارہ سونیا راٹھی نے اپنے کیریئر کا آغاز انڈسٹری میں بطور پروڈکشن ڈیزائنر اور ٹیلی ویژن اداکارہ کیا تھا۔

انہوں نے سال 2017 میں مشہور ٹی وی سیریل نائٹ انکاؤنٹرس کے ساتھ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اس کے بعد ، انہوں نے کئی سارے مشہور ٹی وی سیریلس میں کام کیا-

اداکارہ سونیا راٹھی ایک تربیت یافتہ ڈانسر بھی ہیں اور امریکہ اور دوسرے ممالک میں براہ راست اسٹیج شو میں بھی پرفارم کرتی ہیں۔
وہ اپنے بھائی کے ساتھ کچھ میوزک ویڈیوز میں بھی شامل تھی۔

ویب سیریز بروکن بٹ بیوٹیفل

سدھارتھ شکلا ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار میں سے ایک ہے- شہناز گل کے ساتھ سدھارتھ کی فوٹو اور ویڈیو اکثر دیکھنے کو مل جاتی ہے- اس بار وہ ایکتا کپور کی مشہور ویب سیریز بروکن بٹ بیوٹیفل 3 میں نظر آنے والے ہیں-

 امکان ہے کہ اگلے سال ویلنٹائن ڈے پر اسے ’آلٹ بالی جی’ اور ‘جی-5’ پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ ویب سیریز آلٹ بالاجی کی مشہور سیریز ہے- جسکے پچھلے دو سیزن لوگوں نے بہت پسند کیے-

جسکی وجہ سے ایکتا پھر ایک بار اسکا تیسرا سیزن جلد ہی ناظرین کے لیے لیکر آرہی ہے-

سدھارتھ کے فین پیج پر بروکن بٹ بیوٹیفل 3 کا ایک پرمو شیئر کیا ہے،

اس سیزن میں سدھارتھ کے ساتھ اداکارہ سونیا راٹھی لیڈ رول میں نظر آئیں گی-

پرمو ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے-

اس میں سدھارتھ اور سونیا کی کیمسٹری اچھی نظر آرہی ہے-

ایکتا کپور نے ڈسمبر 2020 میں ہی اس شو کا اعلان کیا تھا-

اس سیریز کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے-

سدھارتھ اس میں آگستیہ راؤ کے کردار میں لیڈ رول پلے کررہے ہیں-
بتادیں کہ یہ سیریز جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like