Type to search

آٹو موبائل

لیمبریٹا کی الیکٹرک اسکوٹر، دہلی آٹو ایکسپور 2020 میں ہوگا لانچ

آٹو ڈسک،9 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج چیتک کے بعد کلاسک اٹالین برانڈ لیمبریٹا ہندوستان میں دوبارہ واپسی کی تیاری کررہی ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے یہ خبریں لگاتار آرہی تھی کہ کمپنی واپسی کی تیاری کررہی ہے۔ وہیں اٹلی کے میلان شہر میں چل رہے ’ای سی آئی ایم اے 2019 ‘ میں لیمبریٹا کو شو کیس کیا، لیمبریٹا کی پیرنٹ کمپنی اننوسنٹی نے پچھلے سال ممبئی میں پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ای سی آئی ایم اے میں کمپنی لیمبریٹا کا فلیگ شپ کناسپٹ پیش کیا تھا، کمپنی نے اس کناسپٹ ماڈل کا نام جی 325 رکھا ہے، جو اسٹیل مونوکوک پر بنا ہے، امید جتائی جا رہی ہے کہ اگلے سال ہونے والے آٹو ایکسپور میں کمپنی اسے لانچ کرسکتی ہے۔ اس اسکوٹر میں انٹرچینجیبل سائڈ پینل دیئے ہیں۔

اس ریٹرو اسٹائل اسکوٹر میں کئی نئے ماڈل ایلیمنٹ دیئے  گئے ہیں۔ جس میں انٹگریٹیڈ ٹرن انڈیکیٹرس، ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، فرنٹ فینڈرز کے پاس ایئر۔انٹیک اسپیس وغیرہ۔

Tags:

You Might also Like