Type to search

ٹی وی اور فلم

شہناز گل کو بالی ووڈ کے اچھے آفر کا انتظار

ٹی وی ڈسک،5مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ریالٹی شو بگ باس 13 کے ذریعہ ناظرین کے درمیان دھمال مچا چکی پنجابی اداکارہ اور ماڈل شہناز کور گل آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے۔ اپنی معصومیت ، اور مستی بھرے حرکتوں سے شہناز نے اپنے فینس کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ بگ باس 13 میں انٹری لینے سے پہلے شہناز پنجاب میں کافی مقبول تھی۔ ایک انٹرویو میں جب شہناز گل سے بالی ووڈ میں انکے پلان کے بارے میں پوچھا گیا تو پنجاب کی کٹرینہ کیف نے بڑی چالاکی سے اسکا جواب دیا ہے۔

بالی ووڈ میں قدم رکھنےکی پلاننگ کو شیئر کرتے ہوئے شہنازگل نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا میں ایکٹینگ میں اترنا چاہتی ہوں اور میں اب اسی پر فوکس کر رہی ہوں۔ اگر مجھے آفر آتا ہے تو میں اچھے میوزک ویڈیوز میں کام کرنا پسند کرونگی۔ بگ باس 13 کے بعد شہناز گل کے ذیادہ تر فینس انکے بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار کررہے ہیں۔

باگ باس 13 کے ختم ہونے کے بعد شہناز کور گل ٹی وی کے سویمور شو مجھ سے شادی کروگے میں دیکھائی دی تھی۔ اس شو میں انکے ساتھ پارس چھابرا بھی نظر آئے تھے۔ یہ شو ناظرین کے درمیان مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ جس وجہ سے میکرس نے اسے وقت سے پہلے بند کردیا۔ شہناز گل کو آخری بار ایک میوزک ویڈیو بھولا دونگا، میں دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں انکے ساتھ بگ باس 13 ونر سدھارتھ شکلا دیکھائی دیئے تھے۔ اس گانے کو درشن راول نے گایا تھا۔ اس میوزک ویڈیو میں شہناز گل اور سدھارتھ کی جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔

شہناز کور گل کی پیدائش 27 جنوری 1993 سنتکھ سنگھ سکھ اور پرمندر کور گل کے گھر ہوئی۔ شہناز کی شروعاتی تعلیم ڈل ہاؤسی ہلٹاپ اسکول، ڈل ہاؤسی، ہماچل پردیش میں ہوئی۔ شہناز کور گل اداکارہ ، ماڈل اور گلوکار ہے۔ شہناز اپنی پنجابی فلموں جیسے کالا شاہ کالا اور ڈاکا کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے سلمان خان کے شو بگ باس 13 میں آپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Tags:

You Might also Like