Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ دیوولینا بھٹاچارجی نے دی رمضان کی مبارکباد

devoleena-bhattacharjee

ٹی وی ڈسک،26اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رمضان کا پاک مہینہ شروع ہوگیا ہے۔ اس خاص موقع پر بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے کئی ستارے فینس کو رمضان کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ اسی درمیان اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے بھی بے حد خاص انداز میں اپنے چاہنے والوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

خوبصورت دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے فینس کو بے حد خاص انداز میں رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ دیوولینا بھٹاچارجی لال رنگ کی ڈریس میں اپنے فینس کو سلام دیتی نظر آئی۔ مبارکباد دینے کے لیے ٹی وی اداکارہ نے ریڈ کلر کی آوٹ فٹ کیری کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے درمیان اداکارہ نے رمضان کے موقع پر اس انداز میں فینس کو مبارکباد دی ہے۔ کہ انکی فوٹوز وائرل ہونے لگی ہے۔ دیوولینا بھٹاچارجی کی ہر ادا فینس کو خوب پسند آتی ہے۔ حال ہی میں شیئر کی انکی ان فوٹوز کو فینس بھی خوب پسند کررہے ہیں۔

دیوولینا بھٹاچارجی ایک ٹی وی اداکارہ ہے ، وہ تربیت یافتہ بھارتناٹیم ڈانسر ہے۔ وہ اسٹار پلس کے شو ساتھ نبھانا ساتھیہ میں اپنے کردار گوپی سے مشہور ہوئی۔ دیوولینا بھٹاچارجی کی پیدائش 22 اگسٹ 1985 کو آسام میں پیدا ہوئی ۔ وہ ایک بنگالی خاندان سے ہے۔ انکا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔ وہ اپنی ماں اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں۔

انہوں نے اپنی تعلیم آسام کے گوڈھولا براؤن میموریل انگلش ہائی اسکول سے ہوئی۔ اور انکی اعلی تعلیم ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ٹکنالوجی سے حاصل کی۔

دیوولینا بھٹاچارجی گلی انڈیا لمیٹیڈ کے لیے جیولری ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کیا۔ انہیں سب سے پہلے ڈانس انڈیا ڈانس کے آڈیشن میں نوٹس کیا گیا۔ اسکے بعد انکا ایکٹینگ ڈیبیو این ڈی ٹی وی امیجن سے ہوا۔ انہوں نے جون 2012 میں گوپی مودی کا کردار اسٹار پلس پر نشر ہوئے ساتھ نبھانا ساتھیہ سے کیا۔

دیوولینا بھٹاچارجی ڈانس انڈیا ڈانس، ساورے سب کے سپنے پریتو، ساتھ نبھانا ساتھیہ، لال عشق، چھوٹی سردارنی، بگ باس 13 میں دیکھی گئی۔

 

Tags:

You Might also Like