Type to search

اسپورٹس

شیہان سید افتخار حسین نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تسلیم شدہ کوچ

جو ریاست تلنگانہ سے ڈبلیو کے ایف کا پہلے شخص بن گئے ہیں


                حیدرآباد۔ 28/فروری (پریس نوٹ) یہ ریاستِ تلنگانہ اور پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے شیہان سید افتخار حسین نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تسلیم شدہ کوچ کورس میں شرکت کی اور انھیں کوالیفائی کیا گیا ہے   یہ ریاستِ تلنگانہ کیلئے نہایت فخر کی بات ہے کہ ریاست تلنگانہ سے ڈبلیو کے ایف کی پہلے شخص بن گئے ہیں۔

 

اور یو اے ای  کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام مسٹر جابر (ریفری کمیشن کے چیئرمین یو اے ای) اور مسٹر سلطان (ریفری کمیشن چیئرمین ASIA) کی زیر نگرانی منعقد ہوا21 فروری 2024 کو جو البحر ہوٹل اینڈ ریزورٹ (ایچ کیو) فجیرہ (یو اے ای) میں منعقد ہوا۔ شیہان سید افتخار حسین  نے کہا کہ یہ صرف میرے آئیڈیل اور میرے سرپرست ہانشی بھرت شرما سر کی حوصلہ افزائی اور اخلاقی حمایت سے ہوا،

 

ان کے تعاون کے بغیر میں اس منزل تک نہیں پہنچ سکتا اور بس دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اورہانشی بھرت شرما سر میری انسپائریشن ہیں۔اور ہمارے TSKDA کے صدر بی.مہیش گوڈ سر (ایم ایل سی) کا بھی شکریہ۔حال ہی میں اس نے اے کے ایف جج کا امتحان پاس کیا ہے اور وہ KAF JUGDE (ایشین کراٹے فیڈریشن) بن گیا ہے۔

سیدافتخار حسین جو مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنا منفرد مقام و منفرد پہچان رکھتے اس میدان میں کامیابی کے پرچم لہراتے ہوئے انہوں نے انقلاب برپا کیا ہے۔

مارشل آرٹس کی دنیا میں باصلاحیت ماہر کوچ کی حیثیت سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنااور ملک کا نام روشن کرنے والے اور اس فیلڈ میں ریاست تلنگانہ سے سید افتخار حسین پہلے شخص ہیں جنہوں دو مرتبہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کیا ہے ان کی اسی کار کردگی کو دیکھتے ہوئے سیدافتخار حسین کو بھارت آئیکن نیشنل ایوارڈ 2023 کے چیئرمین/صدر اور گورننگ بورڈ ممبر س اسپورٹی سرویسس سوسائٹی انڈیا این جی او نے پر وقار بھارت آئیکن نیشنل ایوارڈ 2023 ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔

مارشل آرٹس میں ”بہترین کوچ” کی حیثیت سے شاندار کارکردگی پیش کرنے پر یہ ایوارڈ پیش کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ سید افتخار حسین کے 28 سال سے زائد عرصہ سے مارشل آرٹس کے شعبے میں ہیں، بہت سے طلباء ان کی زیر تربیت چیمپئن بن گئے۔ان کی تربیت کے تحت بہت سے طلباء عالمی چیمپئن، ایشین چیمپئن، انٹرنیشنل چیمپئنز اور نیشنل چیمپئن بن گئے اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا۔

حیدرآباد کے ملک پیٹ،سرو نگر اور بارکس علاقوں میں اپنی پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے ذریعے675 سے زائد نوجوانوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے رہے ہیں۔ انکی کوچنگ اکیڈمی میں لڑکیوں کیلئے ماہرخاتون ٹرینر کی خدمات ہیں۔ انہوں نے اپنی اکیڈمی میں یتیموں کو مفت تربیت دیتے ہیں۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like