Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گلیکسی ایس 10 لائٹ ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،23جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے کئی وقت سے سیمسنگ کے گیلکسی ایس 10 کے سستے ورژن کاانتظار تھا- اب لوگوں کا یہ انتظار ختم ہوگیا ہے- سیمسنگ نے اآج اپنا گیلکسی ایس 10 لائٹ لانچ کردیا ہے- یہ سیمسنگ کا سستا اسمارٹ فون ہے- فون کی فروخت 4 فروری سے شروع ہوگی- حالانکہ اسکی آن لائن پری-بکنگ مختلف شاپنگ ایپ پر شروع ہوگئی ہے-

گیلکسی ایس 10 لائٹ میں اسکرین 7.6 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ہے، یہ سیمسنگ کے سپر ایمولیڈ کے ساتھ آئے گا، فون میں ٹرپل ریئر کیمرہ بھی دیا گیا ہے- اسکا پرائیمری کیمرہ 48 ایم پی کا ہے- سکنڈری کیمرہ 12 میگا پکسل الڑا وائیڈ اینگل کے ساتھ آئے گا، تیسرا 5 میگا پکسل کا کیمرہ مائیکرو فوٹوگرافی کے لیے ہوگا، سیمسنگ نے ہینڈ سیٹ میں پاور بیک اپ کے لیے 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی ہے- جو کہ سپر فاسٹ تکنیکی کے ساتھ مہیا ہوگی- یہ فون 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ بازار میں اتارا جا رہا ہے- اس میں سنیپ ڈریگن 855 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے نئے اسمارٹ فون کی قیمت 39،999 روپے رکھی ہے۔

Tags:

You Might also Like