Type to search

اسپورٹس

راجر فیڈرر چوٹ کی وجہ سے 2020 کے باقی سیزن سے باہر

اسپورٹس ڈسک،10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تجربہ کار ٹینس کھلاڑی اور 20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر گھٹنے کی سرجری کے سبب رواں سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ انہوں نے اگلے سال کے شروع میں واپسی کی امید ہے- فیڈرر نے چہارشنبہ کو ٹیوٹر پر کہا کہ وہ 2020 کے سیزن میں نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ وہ اب بھی گھٹنے کی چوٹ سے پریشان ہے- اس 38 سالہ کھلاڑی کے اس بیان کے بعد انکے ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس تیز ہوسکتی ہے-

فیڈرر نے فروری میں اپنے دائیں گھٹنے کا آپریشن کروایا تھا لیکن یہ پوری طرح سے کامیاب نہیں رہا اور انہیں کچھ مہینوں بعد ہی دوبارہ سرجری کرانی پڑی- سوئٹزرلینڈ کے اس اسٹار نے بیان میں کہا، کچھ ہفتہ پہلے بحالی کے شروعاتی مرحلے میں مجھے پریشانی محسوس ہوئی اور مجھے فوری ہی اپنے گھٹنے کی پھر آرتھوسکوپک سرجری کرانی پڑی۔

Tags:

You Might also Like