Type to search

اسپورٹس

فوربس فہرست: راجر فیڈرر بنے دنیا میں سب سے ذیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی

اسپورٹس ڈسک،30مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تجربہ کار ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جمعہ کوجاری فوربس کی فہرست میں اسٹار فٹ بالر لیونل میسی تیسرے پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم سنگلز خطاب کے مالک سوئس اسٹار فیڈرر نے 12 مہینے میں 106.3 ملین ڈالر (قریب 802 کروڑ روپے) کی کمائی کی۔ جس میں انہوں نے 100 ملین ڈالر معاہدے کے ذریعہ حاصل کیے ہیں۔

اسکے ساتھ ہی 38 سال کے فیڈرر نے فوربس کی فہرست میں چار مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ ٹینس کی بات کریں، تو سب سے ذیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست میں وہ سب سے پہلے رہنے والے کھلاڑی بنے۔

فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو (105 ملین ڈالر) میسی (104 ملین ڈالر) ،  نیمار (95.5 ملین ڈالر) اور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لبرون جیمز (88.2 ملین ڈالر ) پہلے پانچ میں شامل ہیں۔

Roger Federer takes the top spot for the first time, with $106 million of pre-tax earnings pic.twitter.com/5rzcMwyEJO

— Forbes (@Forbes) May 29, 2020

Tags:

You Might also Like