Type to search

ٹیکنالوجی

وی یو نے ہندوستان میں لانچ کیے چار نئے ٹی وی

vu-televisions Ultra 4K TV

ٹیکنالوجی ڈسک،10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وی یو ٹیلی ویژن نے چہارشنبہ کو ہندوستان میں اپنے ٹی وی رینج میں توسیع کی ہے- کمپنی نے ہندوستان میں 4کے اینڈروئیڈ اسمارٹ ٹی وی کی نئی رینج لانچ کی ہے- کمپنی کی طرف سے چار ٹی وی ماڈل 43 انچ، 50انچ، 55 انچ اور 65 انچ لانچ کیے گئے ہیں- وی یو ٹی وی کی نئی رینج الٹرا ایج 4کے ڈسپلے کے ساتھ آتی ہے- جو ٹی وی کی برائٹنیس کو تقریبا 40 فیصدی تک بہتر کرتی ہے-

اس میں ایک بیک لائٹ کنٹرولر بھی دیا گیا ہے- اسکے علاوہ ٹی وی میں گاما کریکشن، نوائس، ریڈویشن، کلر ٹیمپریچر ایڈجسٹ کرنے جیسے کئی فیچر ملتے ہیں، وی یو ٹی وی میں ایمیزون پرائم ویڈیو ، نیٹ فلکس اور یوٹیوب جیسے ایپس کا ایکسس بھی ملتا ہے-

وی یو نے 43 انچ والے ٹی وی کو 25،999 کی قیمت میں لانچ کیا ہے- جبکہ 50 انچ کا وی یو الٹرا 4کے ٹی وی 28999 روپے کی قیمت میں آتا ہے- 55 انچ وی یو الٹرا 4کے کی قیمت 32999 روپے ہے- جبکہ 65 انچ وی یو الٹر 4کے ٹی وی کی قیمت 48999 روپے ہے- یہ سبھی ماڈل ایمیزون پر فروخت کے لیے دستیاب ہونگے- ساتھ ہی جلد ہی انکی آف لائن مارکٹ میں انٹری ہوجائے گی-

Tags:

You Might also Like