Type to search

اسپورٹس

فیڈرر اور جوکووچ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

اسپورٹس ڈسک،26جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موجودہ چیمپئین نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر نے اتوار کو یہاں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ویمن سنگلز میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ایشلے بارٹی بھی آخری آٹھ میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔

سریبا کے دوسری سیڈ کھلاڑی جوکووچ نے راڈ لیور ایرینا میں ارجیٹینا کے 14ویں سیڈ ڈیاگو شوارٹزمان کو 6-3, 6-4, 6-4 سے ہرا کر 11ویں بار ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔
فیڈرر نے ہنگری کے مارتون فوكسوفيكس (مارٹن فوکووسکس) کے خلاف پہلا سیٹ گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی اور 4-6, 6-1, 6-2, 6-2 سے جیت درج کرکے 57ویں بار گرینڈ سلیم کوراٹر فائنل میں داخل ہوئے۔ منگل کو وہ جب امریکہ کے ٹینیز سینڈگرین کا سامنا کریں گے تو یہ 38 سالہ سوئس کھلاڑی کا ریکارڈ 15ویں کوراٹر فائنل ہوگا۔ ٹینیز سینڈگرین نے اٹلی کے 12ویں سیڈ فابیو فگینی کو 7-6 (7/5), 7-5, 6-7 (2/7), 6-4 سے شکست دی۔

Tags:

You Might also Like