Type to search

اسپورٹس

ٹیسٹ کرکٹ میں 45-50 اوور کے بعد ہو نئی گیند کا استعمال : سچن تندولکر

اسپورٹس ڈسک، 10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق لیجنڈ بلے باز سچن تندولکر کا ماننا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 50-45 اوور کے بعد نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیئے جس سے گیندبازوں کو مدد مل سکے-

کورونا وائرس کی وجہ سے سابق ہندوستانی کپتان انیل کمبلے کی قیادت والی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی تکنیکی کمیٹی نے گیندبازوں کے گیند پر تھوک کے استعمال پر روک لگانے کی تجویز دی تھی جیسے آئی سی سی نے منظوری دی تھی-

سچن نے کہا، ٹیسٹ کرکٹ میں اگر پچ صحیح نہیں رہتی ہے تو میرے خیال سے کھیل کی سطح گرجاتا ہے اور میچ دھیما ہونے لگتا ہے کیونکہ بلے باز کو پتہ ہوتا کہ اگر وہ غیر ذمہ دارانہ شاٹ نہیں کھیلے گا تو کوئی اسے آوٹ نہیں کرسکتا جبکہ گیندبازوں کو پتہ ہوتا ہے کہ اس پچ میں انہیں صبر رکھنا ہوگا-

انہوں نے کہا، کھیل کو آگے بڑھانے کے لیے ہر 50-40 اوور میں اگر گیند کا استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ ونڈے کرکٹ میں ہمیں صرف 50 اور کھیلنا پڑتا ہے اور آپ کو دو گیند کے استعمال کی اجازت ملتی ہے- اس حساب سے 25 اوور میں گیند بدلتی ہے-

Tags:

You Might also Like