Type to search

فیشن

لیکمے فیشن شو، شردھا ، عالیہ فرنیچر والا یا تارا سوتاریا کون ہے سب سے خوبصورت

فیشن ڈسک،16فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لیکمے فیشن ویک کے چوتھے دن ریمپ پر ایک بار پھر بالی ووڈ کی حسیناؤں نے اپنی خوبصورتی کا جلوہ بکھیرا۔ اس بار ان اداکاراؤں میں شردھا کپور، عالیہ فرنیچر والا ، تارا ستاریا، ادا شرما، شیبانی دانڈیکر، اور ایشا گپتا شامل رہی۔ لیکن ریمپ پر کس اداکارہ کی خوبصورتی نے سب سے زیادہ دل چرایا ؟

شردھا کپور ڈیزائنر جوڑی پنکج نیدھی کے لیے شو اسٹاپر بنی۔ اس دوران انکا اسٹائل کافی الگ تھا۔ باوجود اسکے وہ خوبصورت لگ رہی تھی۔ یہ ڈریس فیوچر کویوچر ڈیزائن کا پارٹ تھی۔ شردھا نے بلیک کلر کی فلارڈ پینٹس پہنی تھی۔ جس پر انہوں نے بلیک فیبرک بیسڈ آف شولڈر ٹاپ پہنا تھا۔

انکے اس ٹاپ پر بوسٹکٹ ویوینگ پیٹرن تھا جسکے بلیو، وائٹ اور سلور کپڑے کا استعمال کیا گیا تھا۔ ان فیبرک سے ٹاپ میں فرنچ اسٹائل بھی دیا گیا تھا۔ فرنچائس کو اینکل لینتھ تک رکھا گیا تھا جس سے وہ بلیک پینٹس کے پلین پیٹرن کو بھی اچھا لک دے رہے تھے۔
شردھا کے فاؤنڈیشن کو نیچرل ٹون کا ہی رکھتے ہوئے انکے لپس کو برائٹ پنک کلر کی لیپسٹک اور آنکھوں کو پنک اینڈ بلیو اور آئی شیڈ سے ہائی لائٹ کیا گیا تھا۔ اداکارہ کو میک اپ ایشانی نے کیا تھا۔

بالی ووڈ میں بطور اداکارہ کیریئر کی شروعات کرنے والی عالیہ فرنیچر والا نے لیکمے فیشن ویک کے دوران بھی ریمپ کو گلیمرائز کیا۔ وہ ڈیزائنر جوڑی سونم اور پارس مودی کے نئے کلکشن ‘گلچہ’ کے شو اسٹاپر بنی۔

عالیہ کا اے۔لائن لہنگا پر لائیننگ پیٹرن پر تھا۔ جسکے لیے بلیو شیڈس اور پچ کلر کو چنا گیا تھا۔ اس پر بیچ۔بیچ میں سیکوئنس ورک بھی کیا گیا تھا۔ وہیں لہنگے کے لیے خاص لٹکن بھی تیار کی گئی تھی۔ جن پر تھرڈ سے براڈس شیپ بھی بنائے گئے تھے۔
اس لہنگے کے ساتھ کراپ جیکٹ اسٹائل ڈیزائن کی گئی تھی۔ اس پر بھی ویوینگ سے خاص پیٹرن بنائے گئے تھے۔ وہیں آستین کو فیبرک بیڈس سے ہیوئی لک دیا گیا اور ساتھ میں پیلٹس لک بھی دیا گیا۔

اس لک کے ساتھ عالیہ کے بالوں کولائٹ ویوی اسٹائل دیا گیا ۔ وہیں میک اپ کو نیوڈ ٹون کا رکھتے ہوئے صرف انکی آنکھوں کو بلیو اور بلیک ٹون سے لائٹ سموکی لک دیا گیا۔ عالیہ کا میک اپ شردھا اندر مہتا نے کیا تھا۔
اپنی خوبصورتی کی وجہ ڈیبیو سے پہلے ہی سرخیوں بٹور لینے والی تارا سوتاریا ڈیزائنر پونیت بالانا کے لیے شو اسٹاپر بنی۔ لیکمے فیشن ویک میں تارا نے جو لہنگا پہنا وہ پونیت کے لیٹسٹ کلکشن دی رائل باغ کا حصہ تھا۔
لائٹ پنک کلر کے لہنگے میں ریمپ واک کرتے ہوئے تارا بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔ یہ کلر ان پر کافی سوٹ کررہا تھا۔

Tags:

You Might also Like