Type to search

ٹی وی اور فلم

ریم شیخ برتھ ڈے اسپیشل : ٹی وی سے بالی ووڈ میں جمایا قدم

ریم شیخ

فلمی ڈسک، 8 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی اور فلم اداکارہ ریم شیخ آج اپنا برتھ ڈے منا رہی ہے۔ اداکارہ رم شیخ چھوٹے پردے کا ایک مشہور نام ہے۔ یہی نہیں ریم ٹاٹ ٹاک پر بھی کافی ایکٹیو ہے۔

ریم شیخ کا پورا نام ریم سمیر شیخ ہے ان کی پیدائش 8 ستمبر 2003 کو عمان میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی۔ بعد میں وہ ممبئی منتقل ہوئی- انکے والد سمیر شیخ ایک بزنسمین ہے- اور والدہ شیتل شیخ ہے جو گھریلو خاتون ہے- انہوں نے چھ سال کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اسکولی تعلیم گیانکیندر اسکول، لوکھنڈ والا سے ہوئی-

 

View this post on Instagram

 

Mischief in her eyes.

A post shared by Reem Sameer Shaikh (@reem_sameer8) on

ریم سمیر شیخ وہ ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے 6 سال کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ، جب انہوں نے امیجین ٹی وی کے سیریل ، دیوی … نیر بھری تیرے نینا میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے منتخب کیا گیا- اس رول کے لیے انہیں 2010 میں نیو ٹیلینٹ ایوارڈ بھی ملا تھا- تب سے انہوں نے کئی ٹی وی سیریلس میی اداکاری کی- وہ مختلف پراڈکٹس کے لیے 100 سے ذیادہ ٹی وی اشتہار میں بھی دیکھائی دی ہے- ریم شیخ نے چائلڈ آرٹسٹ کیٹیگری میں کچھ ایوارڈ بھی جیتے ہیں- انکی پہلی فلم گل مکائی ، سب سک کم عمر کی نوبل ایوارڈ فاتح ملالہ یوسف زئی کی بائیوپک ہے-

اداکارہ رم شیخ چھوٹے پردے کا ایک مشہور نام ہے۔ یہی نہیں ریم ٹاٹ ٹاک پر بھی کافی ایکٹیو ہے۔ فلم گل مکائی میں نام فائنل ہونے کے ساتھ ہی ریم کافی بحث میں آگئی تھی۔

اسکے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلس میں اداکاری کی ہے۔ ریم کو صحیح وقت میں پہچان ملی چکرورتی اشوک سمراٹ میں کرواکی کے طور پر۔ اسکے علاوہ ریم نے تقریبا 100 سے زیادہ اشتہارات میں کام کیا ۔  سال 2018 میں، وہ کلرس ٹی وی کے مقبول شو ’ تو عاشقی’ میں ثنایا سیٹھ کے طور پر، اور ساتھ ہی زی ٹی وی کے سیریل ’تجھ سے ہے رابطہ، میں بھی اہم رول میں نظر آئی۔

یہی نہیں ریم نے بہترین چائلڈ آرٹسٹ زمرے میں ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔ گل مکائی ریم کی پہلی فلم ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ریم سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔اسکے ساتھ ہی وہ ٹک ٹاک ویڈیو بھی خوب بناتی ہے۔ انکے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتے ہیں۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریم نے اپنی کئی تصویریں اور ویڈیو شیئر کیے ہیں۔ جنہیں فینس کافی پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ریم کے 2.7 ملین فالوورس ہیں۔

انہوں نے ٹی وی پر کئی شوز کیے جن میں نیر بھرے تیرے نینا دیوی، نا آنا اس دیس لاڈو، نہ بولے تم–نا میں نے کچھ کہا، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کہتی ہے زندگی آنکھ مچھولی، بیسٹ آف لک نیکی، دیوں کے دیو–مہادیو، دیا اور باتی ہم، اشوکا سمراٹ، تو عاشقی اور تجھ سے ہے رابطہ جیسے سیریلس میں نظر آئی- اسکے علاوہ انہوں نے فلم وزیر اور گل مکائی میں کام کیا-
سال 2019 میں انہوں نے زی میوزک کمپنی کے ذریعہ ریلیز ہونے میوزک ویڈیو “آجا سونیئے” سے ڈیبیو کیا۔ جیسے ویبھو سکسینہ نے کمپوز کیا-

Tags:

You Might also Like