Type to search

فیشن

مونی رائے پنک کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں شیئر کی فوٹو

مونی رائے پنک کراپ ٹاپ

فیشن ڈسک،7ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار کی فلم گولڈ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ٹی وی اداکارہ مونی رائے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اداکارہ نے مونی رائے پنک کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں فوٹو شیئر کی۔ اداکارہ ہمیشہ اپنے لکس اور اسٹائل کو لیکر بحث میں بنی رہتی ہے۔ مونی رائے کی فوٹو ہو یا ویڈیو، خوب وائرل بھی ہوتے ہیں۔

اداکارہ مونی رائے فوٹو میں پول میں نظر آرہی ہے۔ جس میں انکا اسٹائل دیکھنے لائق ہے۔ اداکارہ نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، سانس لیں اور سانس چھوڑو،،، مونی رائے کی اس فوٹو پر آمنہ شریف اور اشکا گورادیا نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ بتادیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب مونی رائے نے اپنے لکس اور اپنے انداز سے اس قدر لوگوں کی توجہ کھنچی ہو۔ اسکے علاوہ اداکارہ نے کچھ اور تصویریں بھی شیئر کی تھی۔ جس میں انکا اسٹائل دیکھنے لائق تھا۔ پرینٹیڈ پنک کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں مونی رائے زبردست انداز میں پوز دیتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

laughter, food & books… all there is….💓 #goodvibesonly✌

A post shared by mon (@imouniroy) on

اداکارہ کے ایک فوٹو کو لیکر بھی ایسا ہی حال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل مونی رائے کی ایک فوٹو لوگوں کی خوب توجہ کھینچ رہی ہے۔ جس میں اداکارہ پول میں مستی کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔ فوٹو میں مونی رائے کا بکنی میں گلمیرس لک بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اداکارہ کی اس تصویر کو لیکر بھی خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ ٹی وی سے بالی ووڈ تک اپنی راہ طے کرنے والی مونی رائے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو نظر آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Inhale… exhale…

A post shared by mon (@imouniroy) on

فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے مونی رائے نے ٹی وی کی دنیا میں بھی اپنے کردار سے خوب سرخیاں بٹوری تھی۔ کیونکہ ساس بھی بھی کبھی بہو تھی، اور ناگین کے ذریعہ مونی رائے نے ناظرین کا دل جتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی۔

سال 2019 میں انکی فلم میڈ ان چائنا اور رومیو اکبر والٹر، ریلیز ہوئی تھی۔ اداکارہ مونی رائے برہمسترا اور مغل میں بھی نظر آئیں گی۔ اسکے ساتھ ہی مونی رائے لندن کانفیڈینشل کے ذریعہ او ٹی ٹی میں بھی انٹری کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like