Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے ریم شیخ جو نبھائیں گی ملالہ یوسف زئی کا کردار

فلمی ڈسک،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امن کے لیے نوبل انعام پانے والی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فم گل مکائی، بن رہی ہے۔ اس فلم میں ملالہ کی زندگی کے ہر جدوجہد کو دیکھایا جائے گا۔ جسے نہ صرف ملالہ بلکہ انکی پوری فیملی نے برداشت کیا ہے۔ اس فلم کا ناظرین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم میں ملالہ کا کردار ٹی وی اداکارہ اور ٹک ٹاک اسٹار ریم شیخ نبھا رہی ہے۔ آج ہم آ کو ریم شیخ کے پرسنل اور پروفیشنل لائف کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

ریم شیخ کا پورا نام ریم سمیر شیخ ہے، ریم کی پیدائش 8 ستمبر 2002 میں ممبئی میں ہوئی۔اداکارہ رم شیخ چھوٹے پردے کا ایک مشہور نام ہے۔ یہی نہیں ریم ٹاٹ ٹاک ر بھی کافی ایکٹیو ہے۔ فلم گل مکائی میں نام فائنل ہونے کے ساتھ ہی ریم کافی بحث میں آگئی ہے۔ بتادیں کہ صرف 6 سال کی عمر میں ریم شیخ نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات امیجین ٹی وی کے سیریل ،، دیوی۔۔۔نیر بھری تیرے نینا سے کی تھی، اس میں ریم نے اہم رول نبھایا تھا۔ اس رول کے لیے انہیں 2010 میں نیو ٹیلینٹ ایوارڈ بھی ملا تھا۔

اسکے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلس میں اداکاری کی ہے۔ ریم کو صحیح وقت میں پہچان ملی چکرورتی اشوک سمراٹ میں کرواکی کے طور پر۔ اسکے علاوہ ریم  نے تقریبا 100 سے زیادہ اشتہارات میں کام کیا ۔ 2018 میں، وہ کلرس ٹی وی کے مقبول شو ’ تو عاشقی’ میں ثنایا سیٹھ کے طور پر، اور ساتھ ہی زی ٹی وی کے سیریل ’تجھ سے ہے رابطہ، میں بھی اہم رول میں نظر آئی۔

یہی نہیں ریم نے  بہترین چائلڈ آرٹسٹ زمرے میں ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔ گل مکائی ریم کی پہلی فلم ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ریم سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔اسکے ساتھ ہی وہ ٹک ٹاک ویڈیو بھی خوب بناتی ہے۔ انکے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like