Type to search

ٹیکنالوجی

پوکو ایکس3 این ایف سی لانچ، 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس

پوکو ایکس3

ٹیکنالوجی ڈسک،8 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پوکو ایکس3 این ایف سی کو آن لائن ایونٹ میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ فون فروری مہینے میں پیش کیے گئے پوکو ایکس 2 کا اپ گریڈ ہے۔ پوک ایکس3 این ایف سی کو ایک ورچیول ایونٹ میں لانچ کیا گیا۔

یہ پوکو برانڈ کی ایکس سیریز کا لیٹسٹ ہینڈسیٹ ہے۔ پوکو برانڈ کا یہ فون کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ، پتلے بیزل والے ڈسپلے اور ایک اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔ پوکو ایکس3 کے ریم اور اسٹوریج پر مبنی دو ویرینٹ ہے۔ فون میں 5160 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔رنگوں کے آپشن بھی دو ہی ہیں۔

پوکو ایکس3 فون کی قیمت اور دستیابی
پوکو ایکس3 این ایف سی کی قیمت یورو 229 (قریب 19900 روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قیمت 6 جی بی ریم + 64 جی بی اسٹوریج کا ہے۔ اسمارٹ فون کے 6 جی بی + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو یورو 269 (قریب 23400 روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔ پوکو ایکس3 کو گراہک کوبالٹ بلیو اور شیڈو گرے میں ملے گا۔

فی الحال پوکو ایکس3 ہینڈ سیٹ کو ہندوستان لائے جانے کے متعلق میں معلومات نہیں ملی ہے۔

پوکو فون کے اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم ، اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ایم آئی یو آئی 12 پر چلتا ہے۔
فون 6.7 انچ ۔ فل ایچ ڈی ڈسپلے
ریفریش ریٹ 120 ہرٹز
کارننگ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن
اوکٹا کور کوالکوم اسنی ڈریگن 732 جی پروسیسر
گرافکس کے لیے ایڈرینو 618 جی پی یو
فون میں 6 جی بی ریم ہے
کواڈ کور کیمرا سیٹ اپ

پوکو فون کا کیمرا اور بیٹری
پرائمری کیمرا 64 میگا پکسل
سونی آئی ایم ایکس682 سینسر
فون میں 2 میگا پکسل کا ڈپتھ سنسر
میکرو کیمرا 2 میگا پکسل
سامنےہول پنچ کٹ آوٹ میں 20 میگا پکسل کا سینسر
ان بلڈ اسٹوریج 128 جی بی
اسے 256 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کیا جاسکتا ہے
فون میں 4جی، بلوٹوتھ، وائی فائی، جی پی ایس اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ شامل ہے۔
فون کی بیٹری 5160 ایم اے ایچ

Tags:

You Might also Like