Type to search

ٹی وی اور فلم

رندیپ ہڈا کی انسپکٹر اویناش کا ٹریلر جاری

انسپکٹر اویناش

نیرج پاٹھک ہے انسپکٹر اویناش کے رائٹر ڈائریکٹر ، 18 مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی سیریز

جیو سینما کی نئی ویب سیریز انسپکٹر اویناش کا ٹریلر ریلیز، انسپکٹر بنے ہیں رندیپ

اترپردیش کے انسپکٹر اویناش مشرا کی کہانی پر مبنی ہے رندیپ ہڈا کی یہ نئی سیریز


فلمی ڈسک، 17 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی دنیا میں جیو سینما نے اپنی شناخت بڑھانے کے لیے حال ہی میں سبسکریپشن پر مبنی پریمیم سروس کا اعلان کیا ہے- اسکے تحت آئی پی ایل میچ سے لیکر ناظڑین کو گیم آف تھرونس جیسے ایچ بی او کے سپر ہٹ شوز بھی دیکھنے کو ملیں گے-

 

 

 

 

ایک منٹ کے ٹریلر میں خوب ایکشن ہے، اویناش کی غنڈوں سے مقابلہ، ٹریلر کے آخر میں رندیپ کہتے ہیں کہ کیا لگتا ہے آپکو .. ہم ہیرو یا ولن ہے؟’

 

رندیپ ہڈا کی نئی ویب سیریز انسپکٹر اویناش کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے- کہانی 1990 کے دہائی کے اترپردیش کی ہے، جہاں اویناش مشرا نام کے انسپکٹر کی گرج سے مافیا کی حالت خراب ہوجاتی ہے-

 

 

یہ یوپی پولیس کے افسر اویناش مشرا کی کہانی ہے، جو 1990 کے دہائی میں اپنے کارناموں کے لیے مشہور تھے، انکاؤنٹر اسپیشلسٹ اویناش سے مجرموں میں خوف کا ماحول تھا، ٹریلر میں رندیپ کہتے ہیں میں شو بھکت ہوں اور میرا ماننا ہے کہ قسمت بہادروں کا ساتھ دیتی ہے-

 

 

سلمان خان کے ساتھ فلم سلطان اور کیک میں نظر آچکے رندیپ ہڈا نے پچلے دنوں سی اے ٹی ، سے نیٹ فلکس پر ویب سیریز کی دنیا میں ڈیبیو کیا تھا، اب وہ ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے والے ہیں- نیرج پاٹھک کے ڈائریکشن میں بنی انسپکٹر اویناش ایک سچے واقعات پر مبنی ہے-

 

 

ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں رندیپ کے ساتھ اداکارہ اروشی روتیلا ، امیت سیال، ابھیمنیو سنگھ، شالین بھانوٹ، فریڈی دارو والا، راہول مترا اور ادھیان سمن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

 

 

کہانی نیرج پاٹھک نے لکھی ہے۔ سیریز 18 مئی کو جیو سنیما پر دکھائی جائے گی۔ فی الحال اس پر کوئی سبسکریپشن نہیں ہے۔ یعنی آپ اس سیریز کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ایپ پر مفت دیکھ سکیں گے۔

 

 

 

رندیپ نے مانسون ویڈنگ، ڈی، ڈرنا ضروری ہے، رسک، روبہ رو، میرے خواب میں جو آئے، لو کھیچٹری، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، صاحب بیوی اور گینگسٹر، جنت 2، کوک ٹیل، ہیروئین، مرڈر 3، بامبے ٹاکیز، ہائی وے، کیک، رنگ رسیا، میں اور چارلیس، لال رنگ، دو لفظوں کی کہانی، سلطان، باغی 2، لو آج کل 2اور انگلیش فلم ایکسٹراکشن جیسی فلمیں شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like