Type to search

ٹی وی اور فلم

رندیپ ھودا نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘کیٹ’ سے ڈیبیو کریں گے

ویب سیریز کیٹ

فلمی ڈسک، 24 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار رندیپ ھودا نیٹ فلکس کی سیریز ‘کیٹ’ میں نظر آنے والے ہیں۔ اس سیریز میں رندیپ ایک خفیہ جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔ اس سیریز میں پنجاب کے اندرونی علاقوں کی کہانی دکھایا جائے گا۔ یہ رندیپ کا ویب سیریز ڈیبیو ہے۔

منگل کے روز رندیپ نے اپنے اس پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسکا فرست لک جاری کردیا۔

رندیپ نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ۔ جب چھپنے کی کوئی جگہ نہ ملے تو آپ کہاں جائیں گے؟ کیٹ کا اعلان کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے۔ جس میں ڈرگس، دھوکہ، اور خطرہ ایک ساتھ آکر ہنگامہ کرنے والا ہے۔

نیٹ فلکس پر فلم جلد آرہی ہے۔ کیٹ ایک زبرست کرائم تھریلر ہے۔ جسکی کہانی پنجاب کے پس منظر میں دیکھائی جائے گی۔ یہ ایک معصوم شخص کے بارے میں ہے، جو ڈرگس کاروباریوں ، گینگسٹر ، پولیس اور سیاست کے درمیان چل رہی سازش میں پھنس جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)

 

سلمان خان کے ساتھ فلم سلطان اور کیک میں نظر آچکے رندیپ ھودا نے کہا ’’کیٹ میں عالمی شائقین کو متاثر کرنے کے لیے تمام اجزاء موجود ہیں۔ اس سیریز کے ذریعے بطور فنکارمجھے ایک نیا چہرہ دکھانے کا موقع ملا۔

اہم بات یہ ہے کہ کیٹ کو بلوندر سنگھ جنجوعہ نے روپندر چاہل اور انتیج سنگھ کے ساتھ ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے پروڈیوس مووی ٹنل پروڈکشن نے جیلی بین انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)

 

اس سیریز کو جنجوعہ اور چاہل نے انیل رودھن اور جمی سنگھ کے ساتھ مل کر لکھا ہے‘‘۔

بتادیں کہ رندیپ هودا کی پیدائش 20 اگسٹ 1976 کو ہریانہ کے روہتک ضلع میں ایک جاٹ ہندو گھرانے میں ہوئی تھی۔ انکا پورا نام رندیپ سنگھ ہودا ہے۔

رندیپ نے مانسون ویڈنگ، ڈی، ڈرنا ضروری ہے، رسک، روبہ رو، میرے خواب میں جو آئے، لو کھیچٹری، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، صاحب بیوی اور گینگسٹر، جنت 2، کوک ٹیل، ہیروئین، مرڈر 3، بامبے ٹاکیز، ہائی وے، کیک، رنگ رسیا، میں اور چارلیس، لال رنگ، دو لفظوں کی کہانی، سلطان، باغی 2، لو آج کل 2اور انگلیش فلم ایکسٹراکشن جیسی فلمیں شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like