Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی و فلم اداکارہ اشونی کالسیکر معاون کرداروں سے بنائی پہچان

اشونی کالسیکر

فلمی ڈسک، 18 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1995 میں ٹی وی سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ اشونی کالسیکر نے ٹی وی و فلموں میں معاون کرداروں سے اپنی الگ پہچان بنائی۔

 

اشونی نے اپنی ذاتی زندگی میں دو شادیاں کی ہیں۔ انکی پہلی شادی صرف چار سال ہی چل پائی تھی۔

 

 

 

اشونی کالسیکر کو آخر کون نہیں جانتا ہے، ٹی وی میں ویمپ کے کردار کے لیے مشہور اشونی نے کبھی جگیاسا (قسم سے) تو کبھی مہامنگا (فلم جودھا اکبر) بن کر اپنے لیے ایک جگہ بنائی۔

 

ٹی وی اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اشونی کالسیکر کو آج کون نہیں جانتا۔ فلم ‘بھول بھولیا 2’ میں انہوں نے سنجے مشرا اور راجپال یادو کے ساتھ شائقین کو خوب ہنسایا۔

 

کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا، فلموں اور ویب سیریز میں بھی اپنا اداکاری کا کمال دیکھایا۔ 53 سالہ اداکارہ اب بھی اپنی اداکاری کی مہارت بکھرتی ہے۔

 

 

پروفیشنل لائف میں اونچائیاں چھونے والی اشونی کالسیکر کی پرسنل لائف تھوڑی اتھل پتھل رہے چکی ہے، لیکن آج وہ اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ خوشحال زندگی گذار رہی ہے۔

 

 

اداکارہ اشونی کالسیکر نے سال 1998 میں ایکٹر نتیش پانڈے سے شادی کی تھی، حالانکہ انکی یہ شادی چار سال ہی میں ختم ہوگئی، دونوں نے سال 2002 میں طلاق لے لیا تھا۔

 

 

طلاق کے بعد ایک بار پھر اشونی کی زندگی میں محبت کی انٹری ہوئی۔ انہوں نے اپنے سے 3 سال چھوٹے ایکٹر مرلی شرما سے پیار ہوا۔ دونوں کی ملاقات فلم اپہرن کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

 

فلم کے سیٹ پر ملنے والے اشونی اور مرلی پہلے اچھے دوست بنے اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو ئے۔ جوڑے نے سال 2009 میں شادی کرلی۔

کامیڈی سے لیکر منفی کرداروں کو بخوبی نبھانے والی اداکارہ اشونی اور مرلی کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہے۔ جوڑا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرتا رہتا ہے۔

 

 

اشونی کالسیکر کی پیدائش 22 جنوری 1970 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد انیل کالسیکر بینک میں ملازم تھے۔ اداکارہ نے سال 1991 میں ممبئی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد 94-1991 تک تھیٹر کیا۔ یہاں اس نے نینا گپتا کے ماتحت تربیت لی۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے تھیٹر کے مشہور اداکار مزمل وکیل سے بھی تربیت حاصل کی۔ سال 1994 تک ٹریننگ لینے کے بعد وہ ایئر لائن میں کیبن کریو ممبر بن گئیں۔ اس دوران انہیں اپنے پہلے سیریل کی پیشکش ہوئی۔ انہیں پہلا شو ‘شانتی’ ملا۔

 

 

 

اداکارہ سی آئی ڈی میں پولیس کے کردار میں نظر آئی، سیریل قسم سے میں منفی کردار سے مشہور ہوئی۔

 

دوردرشن پر نشر ہوئے شو شانتی میں مندرا بیدی اہم کردار میں تھی اور اشونی معاون کردار میں تھی۔ اشونی ہر جمعہ کو شوٹنگ پر آتی اور اپنا کام مکمل کر کے واپس چلی جاتی۔ تاہم، بعد میں انہوں نے کام چھوڑ کر شو میں شامل ہو گئیں۔ اس کے بعد اشونی نے سی آئی ڈی میں پولیس کا کردار بھی ادا کیا۔

 

 

شانتی سیریل کے بعد انہیں اصل پہچان ایکتا کپور کے ڈیلی سوپ ‘قسم’ سے ملی، جس میں اس نے ویمپ جگیاسا کا کردار ادا کیا تھا۔

 

 

 

اداکارہ نے جودھا اکبر، افسر بیٹیا، شکتی مان، کوچ، ہٹلر دادی، عدالت2، جیسے کئی شوز میں نظر آئی۔

 

سال 1996 میں بڑے پردے کا سفر مراٹھی فلم سے شروع ہوا۔ فلم گول مال ، سنگھم ریٹرن، بدلا پور، لکشمی، بھول بھولیا 2، سمیت کئی فلموں کا حصہ رہی۔

 

 

 

اشونی کالسیکر نے سال 2011 میں آئی تیلگو فلم بدرناتھ سے ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کئی تیلگو اور مراٹھی فلموں کا حصہ رہی۔ اشونی نے کئی ویب سیریز میں کام کیا جن میں آلٹ بالاجی کی ویب سیریز بو سب کی پھٹے گی، رودرا: دی ایج آف ڈارکنیس، پوپ کون؟ شامل ہے۔