Type to search

ٹی وی اور فلم

پارک میں چہل قدمی کررہی ٹالی ووڈ اداکارہ شالو چورسیا پر حملہ

شالو چورسیا

فلمی ڈسک، 17 نومبر (آئی اے این ایس، اردو پوسٹ) ٹالی ووڈ اداکارہ شالو چورسیا حال ہی میں ایک نامعلوم شخص کی طرف سے کیے گئے حملے کا شکار ہوگئی-

اس حملے میں ان سے انکا سیل فون چھین لیا گیا اور انکے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی- شالو اتوار رات بنجارہ ہلز میں کے بی آر پارک کے قریب چہل قدمی کررہی تھی جب رات کے 8:30 بجے ان پر حملہ کرکے انکا موبائل فون چھین لیا گیا-

اداکارہ شالو نے بتایا کہ انہوں نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ ایک شخص نے پہلے اس اپنے پیسے اور قیمتی سامان حوالے کرنے کے لیے کہا اور جب انہوں نے انکار کیا تو اس نے انکے چہرے پر گھونسا مارا-

اتنا ہی نہیں اس نے اس پر پتھر سے حملہ کرنے کی بھی کوشش کی- حملہ آور موبائل چھین کر فرار ہوگیا-
اداکارہ شالو کے سر اور آنکھ کے پاس چوٹ آئی، اور اسے ایک نجی ہاسپٹل لے جایا گیا ، اداکارہ کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی-

حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کے لیے پولیس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ کررہی ہے-
بتادیں کہ مشہور شخصیات، تاجر اور سیاسی رہنما صبح یا شام سیر کے لیے وسیع و عریض کے بی آر پارک میں آتے ہیں۔

بتادیں کہ شالو چورسیا کی پیدائش 21 اکتوبر 1992 کو مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئی- شالو چورسیا ایک ماڈل، فلم اداکارہ ہے۔

 

انہوں نے اپنی اسکولنگ مدھیہ پردیش میں کی اور اپنی کالج کی ڈگری حیدرآباد، تلنگانہ میں مکمل کی۔

شالو چورسیہ “او پلا نی والا” اور بھاگیہ نگرا ویدولو گامتھھو” جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور سال 2015 میں تیلگو فلم سائلو سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔

شالو، سال 2015 میں ایک تیلگو شارٹ فلم چِل چیسادو اور سال 2017 میں کنڑ تھرلر شارٹ فلم ڈونٹ ٹرسٹ اینی ون” میں نظر آئی۔

شالو نے سال 2019 میں “این کدھالی سین پودرا” کے ساتھ اپنی تامل فلم کی شروعات کی-

خبر آئی اے این ایس کے ان پٹ کے ساتھ۔۔۔

Tags:

You Might also Like