Type to search

ٹی وی اور فلم

پترالیکھا برتھ ڈے اسپیشل: پہلی ہی فلم سے زبردست پہچان ملی

اداکارہ پترلیکھا

فلمی ڈسک، 20 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہنسل مہتا کی فلم سٹی لائٹ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پترالیکھا آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہی ہے- اداکارہ اپنے ورک فرنٹ کے علاوہ اپنی نجی زندگی کو لیکر بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہے۔

پترالیکھا کی پیدائش 20 فروری 1990 کو شیلانگ ، میگھالیہ میں ہوئی۔ انکا پورا نام پترالیکھا مشرا پال ہے-

انکی ماں پپری پال گھریلو خاتون ہے۔ انکے والد اجیت پول ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے، انکی ایک پرینالیکھا پال اور بھائی اگنیش پال ہے-

اداکارہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا چاہتی تھی لیکن وہ اداکاری میں دلچسپی لینے لگی۔ انہوں ہنسل مہتا کی فلم سٹی لائٹ سے ڈیبیو کیا۔ جس میں راجکمار راؤ تھے۔

 پترا لیکھا کالج تک میں ہمیشہ پلے اور اسٹیج شو میں حصہ لیتی تھی۔ کالج کے دنوں میں پڑھائی کے دوران وہ ایکٹینگ کے لیے ہمیشہ کوشش کررہی تھی۔ اس دوران انہیں کچھ ٹی وی اشتہارات میں کام ملا۔

وہ آسام کے ایک بورڈنگ اسکول گئی جس کا نام دی آسام ویلی اسکول تھا اورانہوں نے گریجویشن بشپ کاٹن گرلز اسکول ، بنگلورو سے کیا۔ ایچ آر کالج فار کامرس سے پڑھائی کے دوران انہوں نے بلیک بیری، ٹاٹا ڈوکومو کے لیے اشتہارات میں کام کیا۔

پترالیکھا بے حد ٹیلینٹیڈ اداکارہ ہے- ایکٹینگ اور ڈانسینگ کے علاوہ وہ اسپورٹس میں بھی کافی اچھی ہے- اداکارہ سوئمنگ ، گھوڑ سواری، باسکیٹ بال جیسے اسپورٹس کھیلنا پسند کرتی ہے-

فلموں میں آنے سے پہلے اداکارہ پترالیکھا بالی ووڈ کی بہت بڑی فین رہی ہے- خبروں کے مطابق پترالیکھا راجکمار راؤ کی گرل فرینڈ ہے- فلم سٹی لائٹ نے دونوں کو پہچان دی- فلم میں دونوں کی اداکاری کو تعریفیں ملی-

سال 2014 میں آئی ڈرامہ فلم سٹی لائٹ میں انہوں نے راکھی سنگھ کا کردار نبھایا تھا- فلم کو ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں راجکمار راؤ اور پترالیکھا لیڈ رول میں تھے- اس فلم کے لیے انہیں اسکرین ایوارڈ برائے فیمیل ڈیبیو ملا-
اس فلم میں پتریالیکھا اپنے ریئل لائف بوائے فرینڈ راجکمار راؤ کے ساتھ نظر آئی- اداکارہ نے اپنی زبردست ایکٹینگ کی وجہ سے فینس کے دل میں جگہ بنا لی-

اس فلم میں کام کرنے سے پہلے پترالیکھا کو فلموں کا جنون تھا، یہ جنون ہی پترالیکھا کو فلموں میں کھینچ لایا- پترالیکھا ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی ٹرینڈ کلاسیکل ڈانسر بھی ہے- انہوں نے بچپن میں بھارتناٹیم کی کلاسیس لی تھی-

پترالیکھا نے سال 2016 میں تھریلر فلم لو گیمز میں رمونا رائے چند کا کردار نبھایا- فلم کو وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا اور مکیش بھٹ اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا تھا- فلم میں پترالیکھا کے علاوہ گورو اروڑا اور تارا الشا بیری لیڈ رول میں تھا-

پترالیکھا نے سال 2018 میں ہارر کامیڈی فلم نانو کی جانو میں سدھی کا رول ادا کیا- فلم کو فراز حیدر نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں ابھے دیول اور پترالیکھا لیڈ رول میں تھے-

پترالیکھا نے فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا- انہوں نے سال 2017 میں آلٹ بالاجی کی ویب ٹیلی ویژن منی سیریز بوس: ڈیڈ /آلایو میں نندنی کا کردار نبھایا- ویب سیریز میں راجکمار راؤ، بھی نظر آئے تھے-

سال 2018 آئی ویب سیریز چیرس میں پررنا کا کردار نبھایا- اور سال 2020 میں انہوں نے زی5 کی ویب سیریز فاربیڈن لو میں نظر آئی-

سال 2019 میں زی5 پر ریلیز ہوئی ویب سیریز بدنام گلی میں انہوں نے نیونیکا کا کردار نبھایا- فلم میں پترالیکھا پول اور دیویندو شرما لیڈ رول میں تھے-

انسٹاگرام پر اپنے فوٹوز او ویڈیو پوسٹ کرتی رہتی ہے-

وہ سوشل میڈیا پرکافی ایکٹیو رہتی ہے۔

اور فینس کے ساتھ اپنی بے حد ہاٹ فوٹو ویڈیو شیئر کرتی ہے۔

انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں انکے فالورس ہیں۔

بہترین اداکاری اور شاندار ڈیبیو کے باوجود پترالیکھا اب تک انڈسٹری کا بڑا نام نہیں بن پائی-

Tags:

You Might also Like