Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم پرتھوی راج ٹیزر جاری : اکشے کمار، سنجے دت، سونو سود اہم رول میں

فلم پرتھوی راج ٹیز

فلمی ڈسک،16 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یش راج فلمز کی پہلی تاریخی فلم پرتھوی راج کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اکشے کمار نے چندر پرکاش دویدی کی فلم میں پرتھوی راج چوہان کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ سنیوگیتا کا کردار سابق مس ورلڈ منوشی چلر نے نبھا رہی ہے۔

 

اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی ریلیز فلم سوریاونشی کو لیکر سرخیوں میں ہے۔ اب انکی اگلی فلم پرتھوی راج کا ٹیزر سامنے آچکا ہے۔
انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے۔ فخر اور بہادری پر ایک بہار کہانی، سمراٹ کا رول نبھانے پر فخر ہے۔

 ٹیزر جاری ہوتے ہی فینس کے زبردست ردعمل دیکھنے کو ملے۔ ٹیزر کے شروعات زبردست ڈائیلاگ سے ہوتی ہے، جسکے بیک گراؤنڈ میں جنگ کا منظر دیکھائی دیتا ہے۔ ایک منٹ 22 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں حب الوطنی، ایکشن، ڈائیلاگ، اسٹائل سب کچھ دیکھنے کو ملا۔

ٹیزر میں اکشے کمار بالکل راجا پرتھوی راج کی طرح دیکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فلم کے ٹیزر نے آتے ہی ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ کچھ ہی دیر میں اسے یوٹیوب پر لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔

ٹیزر میں سنجے دت اور سونو سود کا لک زبردست نظر آرہا ہے۔ بتادیں کہ فلم میں سنجے دت ویلن محمد غوری کے کردار میں نظر آئیں گے۔

وہیں اس فلم سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہی مس ورلڈ منوشی چلر بھی اپنے لباس اور رانی کے کردار میں متاثر کن نظر آرہی ہے۔ ٹیزر میں منوشی کو سینکڑوں خواتین سے گھرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

بتادیں کہ پرینکا چوپڑا نے ہندوستان کے لیے مس ورلڈ جیتا تھا اسکے 17 سال بعد یہ تاج منوشی چلر نے جیتا، منوشی کہتی ہے وائی آر ایف اور میرے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی ہمیشہ شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین ہی نہیں کیا بلکہ مجھے یقین بھی دلایا، تاکہ میں راجکماری سنوگیتا کا کردار نبھا سکوں۔

 

غور طلب ہے کہ فلم اسی سال یعنی 5 نومبر 2021 میں ریلیز ہونی تھی، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے یہ فلم اب 21 جنوری 2022 میں ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like