Type to search

ٹی وی اور فلم

پی وی سندھو کی بائیوپک میں نظر آئیں گی دپیکا پڈوکون

فلمی ڈسک،4ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) دپیکا پاڈوکون جہاں ان دنوں کپل دیو کی زندگی پر مبنی فلم 83 میں نظر آنے والی ہے وہیں وہ ایسڈ اٹیک متاثر لڑکی لکشمی اگروال کی بائیوپک ‘چھپک’ کی شوٹنگ بھی پوری کرچکی ہے- ایسے میں اب ہوسکتا ہے کہ جلد ہی دپیکا پاڈوکون ایک انٹرنیشنل چمپئین کی بائیوپک میں نظر آئے-

اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ ہم کس کھلاڑی کی بات کررہے ہیں- تو بتادیں کہ بیڈمنٹن ورلڈ چیمیئین پی وی سندھو کی- جی ہاں! ہمارے ملک کی چہتی پی وی سندھو نے ایک بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ اپنی بائیوپک میں دپیکا پاڈوکون کو لیڈ رول نبھاتے دیکھنا چاہتی ہے-

پی وی سندھو نے یہ بات اس دوران کی جب ان سے سونو سود کی طرف سے انکی بائیوپک پر چل رہے کام کو  لیکر سوال پوچھا گیا – تب انہوں نے بتای اکہ وہ چاہتی ہے کہ اسکرین پر انکا کردار دپیکا پاڈوکون نبھائے- کیونک ہدپیکا پاڈوکون ایک ایسے خاندان سے آتی ہے جہاں بیڈمنٹن کی باریکیاں انہیں بچپن سے پتہ ہے- ساتھ ہی دپیکا پاڈوکون خود بھی ایک بہترین بیڈمنٹن کھلاڑی ہے-

یاد دلادیں کہ 2 سال سے سونو سود پی وی سندھو کی بائیوپک کو لیکر تیاری کررہے ہیں- انہوں نے یہ اعلان کی گئی تھا کہ سونو سود بیڈمنٹن ورلڈ  چیمپیئن پی وی سندھو پر بائیوپک تیار کریں گے۔

Tags:

You Might also Like