Type to search

اسپورٹس

کامن ویلتھ گیمز میں سندھو نے جیتا گولڈ، کینڈا کی مشیل لی کو دی شکست

پی وی سندھو

نکہت زرین کے بعد تلنگانہ کی ایک اور کھلاڑی پی وی سندھو نے جیتا گولڈ


اسپورٹس ڈسک، 8 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کل یعنی 7 اگسٹ کو تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین نے ہندوستان کو گولڈ دلایا تھا اور آج ہندوستان کی شلٹر پی وی سندھو نے ویمن سنگلز کے فائنل میں کینڈا کی شلٹر مشیل لی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

 

پہلے گیم میں سندھو نے میشل لی کو 15-21 سے شکست دے کر میچ میں برتری بنالی تھی۔ دوسرے گیم کو سندھو نے 13-21 سے جیت کر گولڈ میڈل پر قبضہ کرلیا۔

پہلی بار ویمن سنگل میں سندھو نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کا کارنامہ کیا۔ بتادیں کہ شروع سے ہی سندھو نے جارحانہ کھیل دیکھایا جسکا جواب مخالف شلٹر کے پاس نہیں تھا۔

بتادیں کہ اس کامن ویلتھ گیمز میں اب ہندوستان کے حصے میں کل 19 گولڈ میڈل آئے ہیں اور کل ملاکر یہ 56واں میڈل ہے۔

 

یہ پہلی بار ہے جب ویمنس کے سنگل میں سندھو نے کامن ویلتھ میں گولڈ میڈل جیتنے کا کارنامہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ سندھو نے سال 2018 کامن ویلتھ کی مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ جیتا تھا، سندھو نے سال 2014 کے کامن ویلتھ میں ویمنس سنگل میں کانسی بھی جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

 

بتادیں کہ مشیل لی کے خلاف 11میچ میں یہ سندھو کی نویں جیت ہے۔ سندھو کا کامن ویلتھ کھیلوں میں یہ تیسرا انفرادی میڈل ہے۔

پی وی سندھو کی کامیابی پر پی ایم مودی نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ٹیوٹر پر پیغام دیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انکے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وہیں صدر جمہوریہ ہند نے بھی انہیں مبارکباد دی اور ٹیوٹر کے ذریعہ پیغام دیا کہ بیڈمنٹن کا تاریخی گولڈ میڈل جیت کر قوم کا دل جیت لیا۔

Tags:

You Might also Like