Type to search

اسپورٹس

پی وی سندھو نے ٹیوٹ کرکے لکھا، آئی ریٹائر

اسپورٹس ڈسک، 2 اکتوبر(ذرائع) ہندوستان کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے- آئی ریٹائر، ایسے میں قیاس لگائے جانے لگے کہ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیرئر سے ریٹائرمنٹ تو نہیں لے لیا ہے؟

 

پی وی سندھو نے اپنے بیان میں کہا کہ میں کافی دنوں سے سوچ رہی تھی کہ میں اپنے خیالات کو صاف طور سے رکھوں، میں اس بات کو قبول کرتی ہوں کہ میں اس سے کافی وقت سے لڑ رہی ہوں- آپ جانتے ہیں کہ مجھے اچھا محسوس نہیں ہورہا ہے- اس لیے میں آج یہ پیغام لکھ کر بتارہی ہوں کہ اب میں ذیادہ اسکا سامنا نہیں کرسکتی-

پی وی سندھو کا ایک ٹیوٹ کافی وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کو لیکر ذکر کیا ہے- سندھو نے ایک ٹیوٹ کیا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ڈنمارک اوپن انکا آخری موقع تھا اور وہ ریٹائرمنٹ لے رہی ہے- انکا یہ ٹیوٹ کافی وائرل ہوا اور فینس بھی حیران ہوکر رہ گئے- لیکن انکے طرف سے کیے گئے ٹیوٹ میں 3 تصویریں بھی تھی جس میں انہوں نے کچھ ایسی باتیں لکھی جسے جان کر انکے فینس نے راحت کی سانس لی-

کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ مہینوں سے کورٹ سے باہر ہے، اتنا ہی نہیں وہ اپنی فیٹنس پر ورک کرنے کے لیے نیویارک بھی چلی گئی ہے- ایسے میں انکی طرف سے کیے گئے ٹیوٹ نے فینس کو بڑا جھٹکا دیا لیکن پوری بات جاننے کے بعد بیڈمنٹن کے فینس کو راحت ملی- دراصل پی وی سندھو نے اپنے ٹیوٹ میں پہلے- ریٹائر لکھا، جس نے فینس کو حیرانی میں ڈال دیا- لیکن انہوں نے اپنے ٹیوٹ میں آگے لکھا، آپ چونک گئے ہیں یا کنفوژ ہیں، تو میں سمجھا سکتی ہوں لیکن جب آپ اسکو پورا پڑھ لیں گے تو آپ کو میرا خیال سمجھ آجائے گا اور امید ہے کہ آپ حمایت بھی کریں گے-

دراصل سندھو نے اپنی ٹیوٹ کے ذریعہ کورونا کی وجہ بنے حالتوں کا ذکر کیا اور لکھا کہ اس وقت کورونا کے قہر کے کہانیوں کو پڑھ کر اور سن کر دل ٹوٹ رہا تھا، ایسے میں انہوں نے اپنے ٹیوٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں آگے لکھا، آج میں اس بے چینی کے حالات سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہوں- اس ڈر اور غیر یقینی سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہوں- اپنے ان الفاظوں کے علاوہ بیڈمنٹن کھلاڑی نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ایشیا اوپن میں حصہ لینے کے لیے خوب محنت کررہی ہوں-

سندھو کی بات کو سمجھ کر فیسن کافی خوش ہیں اور راحت کی سانس لی- ریو اولمپک میں سلور میڈل جتنے والی پی وی سندھو ریٹائرمنٹ نہیں لے رہی ہیں اور وہ ایشیا اوپن سے ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کریں گی- انہوں نے اپنے بیان میں آگے لکھا، بھلے ہی کورونا نے انکا کھیل روک دیا ہے لیکن یہ وبا انہیں ٹریننگ کرنے سے نہیں روک پائے گی-

آخر میں سندھو نے لکھا ، ‘ہاں ڈنمارک اوپن کا انعقاد نہیں ہوسکا ، لیکن یہ مجھے ٹریننگ جاری رکھنے سے روک نہیں پایا- جب زندگی آپکی طرف قدم بڑھاتی ہے تو آپ کی اس سے کہیں زیادہ تیزی زندگی کی طرف دوڑنا پڑتا ہے- اس لیے میں ایشیا اوپن کی طرف دیکھ رہی ہوں- میں اس ڈر کو شکست دیئے بنا کوشش کرنا نہیں چھوڑ سکتی-

Tags:

You Might also Like