Type to search

Uncategorized

زندگی میں دوسری بار چلنا سیکھ رہی ہوں: پوجا ہیگڑے

اداکارہ پوجا ہیگڑے

فلمی ڈسک، 26 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2012 میں تامل فلم مگامودی سے کیرئیر کی شروعات کرنے والی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے ان دنوں اپنے پیر میں لگی چوٹ کی وجہ سے آرام کررہی ہیں- ایسے میں اب انہوں نے فینس کے ساتھ اپنی ہیلتھ کو لیکر تازہ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے-

ریتک روشن کے ساتھ سال 2016 میں فلم موہنجودارو کے ساتھ انٹری کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعہ فینس کو بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر ہے اور ریکور کرنے کی کوشش کررہی ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja Hegde (@hegdepooja)

پوجا نے ٹخنے میں لیگمنٹ پھٹنے کے بعد اپنی ریکوری سفر کے کچھ ویڈیو شیئر کیا- انسٹاگرام پر پوجا نے ایک ویڈیو شیئر کیا، جسکے کیپشن میں انہوں نے لکھا، دو ہفتے پہلے—- میں اپنی زندگی میں دوسری بار چلنا سیکھ رہی ہوں، یہ کتنا مضحکہ ہے کہ کیسے آپ اپنے دماغ کو خالی پاتے ہیں کہ یہ کیسے کیا جاتا ہے، ایک عمل جو میں نے زندگی بھر کیا ہے، پہلا مرحلہ، ویڈیو میں پوجا کو واکر اور اپنی نرس کی مدد سے بیبی اسٹیپ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے- ایک دیگر ویڈیو میں وہ اپنی نرس کی مدد سے اپنے بستر سے اٹھنے کی کوشش کرتی دیکھی جاسکتی ہے- انہوں نے ویڈیو کو کیپشن دیا، نیچے گرو، واپس اٹھو، کھڑے رہو
#babysteps #recovery۔”

یہاں بتادیں کہ پوجا نے اکتوبر میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک تصویر اور ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ ٹخنے کی چوٹ سے متاثر ہے، جسکے نتیجے میں لیگمنٹ پھٹنے پھٹ گیا- چوٹ کے باوجود وہ کام کررہی تھی کیونکہ ایک پوسٹ میں اسے تیار ہوتے ہوئے دیکھایا گیا تھا-

مہاراشٹرا کے ممبئی شہر میں 13 اکتوبر 1990 کو پیدا ہوئی پوجا ہیگڑے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سلمان خان کے ساتھ آنے والی فیملی انٹرٹینر فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آئیں گی، فرحاد سامجی کی ہدایت میں یہ فلم عید 2023 کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوسکتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja Hegde (@hegdepooja)

اسکے علاوہ پوجا روہت شیٹی کی سرکس میں رنویر سنگھ، ورون شرما اور جیکلین کے ساتھ نظر آئیں گی، پوجا مہیش بابو کی آنے والی فلم میں بھی اداکاری کررہی ہیں-

سال 2016 میں انہوں نے موئن جو دڑو اور سال 2017 میں دوواڈا جگناتھم، سال 2018 میں رنگستھلم، ساکشیم، اراوندا سمیتھا ویرا راگھو اور سال 2019 میں مہارشی اور ہاؤس فل 4، جیسی فلموں میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like