Type to search

ٹی وی اور فلم

پوجا ہیگڑے برتھ ڈے اسپیشل : پوجا کو فلم ہاؤس فل 4 سے امیدیں

پوجا ہیگڑے

فلمی ڈسک،14اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ پوجا ہیگڑے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساوتھ فلم انڈسٹری میں بھی بہت سرگرم ہیں۔ بالی ووڈ میں ریتک روشن کے ساتھ سال 2016 میں فلم موہنجودارو کے ساتھ انٹری کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے اتوار کو اپنے کچھ خاص اور قریبی لوگوں کے ساتھ اپنا 29 واں جنم منایا-

پوجا کی پیدائش 13 اکتوبر 1990 کو مہاراشٹرا کے ممبئی شہر میں ہوئی تھی- حالانکہ انکے والدین کرناٹک کے منگلور کے رہنے والے ہیں- پوجا نے اپنی پڑھائی ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے کی، انہوں نے کامرس میں پڑھائی کی ہے- پوجا بھارت ناٹیم ڈانس کی تربیت بھی لے چکی ہے-

کالج کے دنوں سے ہی پوجا نے ڈانس مقابلے اور فیشن شو میں حصہ لینا شروع کردیا تھا- پوجا نے سال 2009 مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا تھا- وہ شروعاتی دور میں ہی باہر ہوگئی حالانکہ انہیں مس ٹیلینٹڈ سے نوازا گیا تھا- پوجا کے پہلے کی تصویر دیکھیں تو انکے لکس میں کافی بدلاؤ آیا ہے- کچھ تصویروں میں تو انہیں پہچاننا مشکل ہے-

پوجانے اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2012 میں تامل فلم سے کی تھی- اسکے بعد انہیں تلگو میں اوکا لیلی کوسم، اور مکونڈا، کی، دونوں ہی فلمیں 2014 میں ریلیز ہوئی تھی- جلد ہی پوجا نے بالی ووڈ میں ریتک روشن کے ساتھ فلم سائن کی-

اسی دوران انکی کئی انسٹاگرام فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے- یہ تصویری خود پوجا کی طرف سے انکےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے-

بتادیں کہ پوجا کو سوشل میڈیا پر بھی چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے- انہیں انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

बेसिक 🤟🏼

A post shared by Pooja Hegde (@hegdepooja) on

اپنے یوم پیدائش پر پوجا نے کہا،

2019 میرے لیے خوبصورت سال رہا-

لیکن کافی مصروفیت سے بھی بھرا رہا-

میں ممبئی اور حیدرآباد کے درمیان چار فلموں کو لیکر کافی مصروف ہوں-

ان دنوں اپنی آنے والی فلم ہاؤس فل 4 کو لیکر کافی مصروف ہوں-

فرہاد کی طرف سے ہدایتاکاری میں بننے والی فلم ہاؤس فل 4 ملٹی اسٹارر ہے-

جس میں پوجا کے علاوہ اکشے کمار، کیرتی سینن، رتیش دیشمکھ،

کیرتی کھربنڈا اور بابی دیول اہم رول میں ہے- ہاؤس فل 4 اکتوبر 25 کو ریلیز ہوگی-

(فوٹو:انسٹاگرام سے لی گئی)

Tags:

You Might also Like