Type to search

اسپورٹس

آر سی بی نے درج کی کے کے آر پر زبردست جیت

اسپورٹس ڈسک،13اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے 13ویں سیزن کے28 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو 82 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔آر سی بی کی اس جیت کے ہیرو رہے ٹیم کے اسٹار بلے بازی اے بی ڈی ویلیئرز۔

شارجہ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں آر سی بی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کے اوپنر ارون فنچ اور دیودت پڈکل نے ٹیم کو بہترین شروعات دیتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 67 رن بنائے۔
دیودت 32 کورسل نے 8 ویں اوور میں بولڈ کرکے کے کے آر کی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ وہیں فنچ 47 کرشنا کے ہاتھ آوٹ ہوئے۔ اسکے بعد ویراٹ کوہلی 33 اور اے بی ڈی 73 نے تیسرے وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 100 رنوں کی شراکت داریکی۔ جس وجہ سے ٹیم نے 20 اوور میں 2 وکٹ کے گنوا کر 194 رن بنائے۔ ہدف کا پچھا کرنے اتری کے کے آر کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 112 رن ہی بنا سکی۔
انہوں نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں میں 73 رنوں کی زبردست انگیز کھیلی۔ اے بی ڈی ویلیئرز کی اس انگیز میں ویراٹ کوہلی نے انکا اچھا ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر تیسرے وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 100 رنوں کی شراکت داری کی۔ اسکے ساتھ ہی دونوں نے ایک خاص ریکارڈ کو بھی اپنے نام کیا۔

Tags:

You Might also Like