Type to search

اسپورٹس

اکشر پٹیل نے برتھ ڈے پر گرل فرینڈ میہا سے کی منگنی

اکشر پٹیل گرل فرینڈ میہا

اسپورٹس ڈسک، 21 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھارتی کرکٹ ٹیم کے 28 سالہ آل راؤنڈر کھلاڑی اکشر پٹیل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔

اکشر پٹیل کی منگیتر کا نام میہا ہے۔ میہا پیشہ سے ڈائٹیشن اور نیوٹریشنسٹ ہے۔ اس جوڑے کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میہا نے اپنے ہاتھ پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے۔ ان کے ہاتھ پر لکھا ہوا ہے ‘اکشا’۔

 

منگنی کے بعد اکشر نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرکے سب کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد، رشبھ پنت اور دہلی کیپٹلس کی ٹیم سمیت کرکٹ کی دنیا کے لوگوں نے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اپنی منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اکشر نے لکھا، “آج یہ زندگی کی ایک نئی شروعات ہے، آج سے ہمیشہ کے لیےپیار، ان تصویروں میں اکشر اور میہا ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے نظرآرہے ہیں۔

وہیں بات کریں اکشر کے بارے میں تو وہ آج اپنی 28ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اکشر کی پیدائش آج ہی کے دن گجرات میں ہوئی تھی۔ اکشر پٹیل گجرات کے پٹیدار (پٹیل) ہے۔

 

پٹیل کو بھارتی ٹیم میں کھیلنے کا موقع سال 2014 میں بنگلہ دیش دورے پر ملا۔ انہوں نے ملک کے لیے ونڈے فارمیٹ سے ڈیبیو کیا۔ بات کریں اس مقابلے میں انکے مظاہرے کے بارے میں تو انہوں نے ٹیم کے لیے گیندبازی کے دوران ایک کامیابی حاصل کی۔ وہیں بلے بازی کے دوران انہیں بلے بازی کرنے کا موقع نہیں ملا۔

 

ونڈے فارمیٹ کے بعد انہوں نے ملک کے لیے 2015 میں اپنا پہلا ٹی20 انٹرنیشنل مقابلہ اور سال 2021 میں پہلا ٹیسٹ مقابلہ کھیلا۔

پٹیل نے ملک کے لیے اب تک پانچ ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے 10 انگیزوں میں 11.9 کی اوسط سے 36 وکٹ لیے۔ اس دوران انہوں نے پانچ بار پانچ اور ایک بار چار وکٹ لینے کا بھی کارنامہ کیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انکی بہترین مظاہرہ 38 رن خرچ کرکے چھ وکٹ ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کے علاوہ انہوں نے ملک کے لیے ونڈے فارمیٹ میں اب تک 38 میچ کھیلتے ہوئے 35 انگیز میں 31.3 کی اوسط سے 45 وکٹ لیے ہیں۔

ونڈے فارمیٹ میں انکا بہترین گیندبازی مظاہرہ 34 رن خرچ کرکے تین وکٹ ہے۔ کرکٹ کے ان دونوں فارمیٹ کے علاوہ انہوں نے 15 ٹی20آئی مقابلے بھی کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 15 انگیزوں میں 27.3 کی اوسط سے 13 کامیابیاں حاصل کی۔