Type to search

ٹی وی اور فلم

مادھوری دکشت کی فلم مجاما کا ٹیزر ریلیز

مادھوری مجاما

فلمی ڈسک، 24 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت ان دنوں اپنی آنے والی فلم مجاما کو لیکر سرخیوں میں ہے، پرائم ویڈیو نے اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے-

 

اداکارہ مادھوری اس فلم میں ماں کا کردار ادا کررہی ہے- بتادیں کہ یہ فلم آنے والی 6 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوگی- حال ہی میں ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران مادھوری دکشت نے کہا کہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے کافی انجوائے کررہی ہے-

 

بتادیں کہ مادھوری اس سے پہلے نیٹ فلکس کے شو دی فیم گیم میں نظر آچکی ہے- مادھوری نے کہا، جب میں نے دی فیم گیم میں کام کیا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے کافی شاندار رول ملا ہے-

 

مادھوری نے کہا کہ فلم مجاما میں انکا رول انکے پہلے او ٹی ٹی پروجیکٹ سے بالکل الگ ہے- مادھوری کا کہنا ہے، میں نے مجاما میں جو کردار نبھایا ہے، وہ دی فیم گیم کے رول سے بلکل الگ ہے- اس میں وہ ایک بڑی اسٹار تھی، اسکے علاوہ ایک ماں اور خاندان کی ذمہ داری بھی اسکے پاس تھی اور اسکا ایک کیرئیر بھی رہا-

 

لیکن فلم مجاما میں میرا کردار ایک مثالی بیوی اور ماں کا ہے- یہی اسکی کہانی ہے-
فلم کی کہانی کی بات کریں تو خوش مزاج خاتون پلوی کی زندگی کی ایک جھلک ملتی ہے، جو اپنی میڈل کلاس فیمیلی اور جس سماج میں وہ رہتی ہے، اسکی طاقت ہے-

فلم مجاما کے ٹریلر لانچ کے دوران اداکارہ مادھوری ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت لگ رہی تھی، اور ایونٹ میں کئی سارے پوز دیئے- ٹریلر لانچ کے دوران اداکار گجراج راؤ ، ریتوک بھومک ، سریشتی سریواستو ، شیبا چڈھا اور برکھا سنگھ موجود تھے-

سریشتی سریواستو جو یوٹیوب کی دنیا میں بہت مقبول ہے، وہ ٹی وی ایف کے کئی ویڈیوز میں نظر آچکی ہے، اس فلم کو لیکر انہوں نے کہا، میں نے پہلے بھی کئی میڈیمز میں کئی فلموں اور سیریز میں کام کیا ہے،لیکن فلم مجاما میں کام کرنا ایک دوسرے لیول کا جوش تھا-

Tags:

You Might also Like