Type to search

ٹی وی اور فلم

سیریل مہابھارت کی کنتی عرف شفق ناز حقیقی زندگی میں بہت گلیمرس

شفق ناز

فلمی ڈسک، 26 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس نشر ہوئے شو مہابھارت میں کنتی کا کردار نبھانے والی اداکارہ شفق ناز اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں-

سال 2013 میں آئے ٹی وی شو مہابھارت میں شفق ناز کنتی ماتا کے کردار میں نظر آئی تھی، اس رول کو انہوں نے بخوبی کیا تھا اور اداکارہ نے بہترین پرفارمینس سے فینس کا دل جیتا لیا تھا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shafaq Naaz (@shafaqnaaz777)

اس وجہ سے لوگ انہیں اسکرین لک سے الگ دیکھنے کو تیار نہیں تھے، سال 2013 میں آئے مہابھارت سے سبھی فنکاروں نے زبردست ایکٹینگ کی تھی شو کے سبھی فنکار شاندار تھے-

بتادیں کہ اداکارہ شفق ناز ریل لائف سے الگ اصل زندگی میں بے حد گلیمرس ہے – شفق ناز سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی گلیمرس تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shafaq Naaz (@shafaqnaaz777)

 

ویسٹرن ڈرسیس میں بھی انہوں نے کی تصویریں شیئر کی ہے- حالانکہ فینس کے دلوں میں کنتی کے رول میں بسی شفق کو گلیمرس انداز میں دیکھتے ہی کئی فینس نے انہیں آن فالو کردیا- انکا یہ انداز کافی فینس کو پسند نہیں آیا تھا-

اترپردیش کے میرٹھ میں ایک مسلم گھرانے میں 7 فروری 1993 کو پیدا ہوئی شفق ناز گم ہے کسی کے پیار میں شروتی کے رول میں نظر آئی، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا، مجھے کنتی ماتا کے رول نبھانے کا کوئی افسوس نہیں ہے اور اگر مجھے ایسے رول کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں اسے پھر سے کرونگی-

شفق نے کہا میں نے اس کردار کو جیا اور پسند کیا، میری شکایت صرف یہ ہے کہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ ایسا کردار تھا، جسے نہیں بھولنا چاہئے یہ پروفیشنلی جو کچھ بھی کیا ہے اسے حاوی نہیں ہونے دینا چاہیئے-
بتادیں کہ شفق صرف 21 سال کی تھی جب انہوں نے یہ رول کیا تھا،

سال 2011 میں انہوں نے زی ٹی وی پر نشر ہوئے ڈرامہ سیریز سنسکار لکشمی میں رندھال کا رول نبھایا-

شفق ناز ٹی وی شوز کے علاوہ ویب سیریز گیسٹ ان لندن میں نظر آچکی ہے- سال 2017 میں آئی فلم کو اشونی دھیر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں کارتیک آریان، کریتی کھربندا، پریش راول نظر آئے۔