Type to search

ٹی وی اور فلم

پنکج ترپاٹھی کی آنے والی فلم کاغذ کا پوسٹر ریلیز

فلم کاغذ

فلمی ڈسک،16 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرزا پور کے ایکٹر پنکج ترپاٹھی فلم کاغذ میں اہم رول کرتے نظر  آنے والے ہیں۔ ایکٹر اور ستیش کوشک کی ہدایت میں بنی یہ فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی۔

 فلم کی کہانی کی بات کریں تو یہ ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ کچھ وقت پہلے اعظم گڑھ کے ایک شخص کا نام سامنے آیا تھا۔ جسے سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا تھا لیکن وہ اصلیت میں زندہ تھا۔ یہ انسان تقریبا 18 سال تک اپنے آپ کو زندہ ثابت کرنے کی لڑائی لڑتا رہا۔

ایکٹر پنکج ترپاٹھی اسی شخص کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کاغذ کے پوسٹر پر توجہ دیں کہ اس میں پنکج کاغذوں کے تھیلوں کے درمیان کھڑے نظر آرہے ہیں۔

فلم کاغذ اگلے سال 7 جنوری 2021 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کو فلم سازوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر ریلیز کرنے کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے چند تھیٹرس میں ریلیز کرنے کا پلان ہے۔

اس فلم میں مشہور اداکارہ میتا وششٹھ اور امر اپادھیائے بھی ہیں اور ستیش کوشک انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے ذریعہ سلمان خان فلمز نے اسے پیش کیا ہے۔ کہانی، کانسپٹ، اور ڈائریکشن ستیش کوشک کا ہے۔

فلم کاغذ کی ہدایت ستیش کوشک نے کی ہے۔ جو خود بھی ایک اداکار ہے۔

 

پنکج ترپاٹھی نے فلم کاغذ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، کاغذ پے لال بہاری مردہ کی کہانی ہے بڑی ظالم (اتیاچاری)۔ ایک سچی کہانی، کاغذ 7 جنوری کو زی5 اور یو پی کے چند تھیٹرس میں ریلیز ہوگی۔

پنکج نے سیکرڈ گیمز، مرزا پور اور کریمنل جسٹس جیسے ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا جن میں شاہ رخ خان، جیسے اسٹار ہیں-

Tags:

You Might also Like