Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کی فلم سے جڑا ایک اور نام؟

shah-rukh-khan-kanika-dhillon

فلمی ڈسک،11مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان لمبے وقت سے فلمی پردے سے دور ہیں۔ شاہ رخ کے فینس بے صبری سے انکی فلموں کا انتظار کررہے ہیں۔ انکی 3-2فلموں کو لیکر خبریں آرہی تھی۔ لیکن اس بارے میں شاہ رخ نے اب تک آفیشل طور پر کوئی اعلن نہیں کیا ہے۔ حالانکہ ان دنوں بحث زوروں پر ہے کہ شاہ رخ منابھائی ایم بی بی ایس کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی فلم میں دیکھنے والے ہیں۔ اس فلم سے اب تک ایک اور بڑا نام جڑ گیا ہے۔

درصل شاہ رخ خان نے ٹیوٹر پر # آسک ایس آر کے سیشن کے دوران راجو ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ دیا تھا۔ ایک فین نے شاہ رخ سے پوچھا کہ آپ کس ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟ مارٹن سکورسی یا کرس نولان، اس پر شاہ رخ نے جواب دیا، وہ دنوں ہی بہت اچھے ہیں اور میں ان سے مل چکا ہوں، لیکن راجو ہیرنی اپن سا لگتا ہے ،،، نہیں ؟ اب نئی معلومات میں بتایا جارہا ہے کہ کنیکا ڈھلوں اس فلم سے جڑی ہیں۔

 

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق ہیرانی اور انکے ساتھی ابھیجیت جوشی کے ہمراہ اب اسکرین رائٹر کنیکا ڈھلون اس پروجیکٹ سے جڑ گئی ہے۔ کنیکا نے پچھلے کچھ سالوں میں کیدارناتھ ، ججمینٹل جیسی فلموں سے اپنی پچہان بنائی ہے۔ اس رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کنیکا ڈھلوں اہم طور سے اسکرپٹنگ دیکھںی گی۔ وہیں ہیرانی اور جوشی ان پوٹس دینے میں انکی مدد کریں گی۔ ٹیم 2-1 مہینے میں کام ختم کرنے کی امید کررہی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس فلم کی شوٹنگ اسی سال اگسٹ میں ہونی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ شوٹنگ ملتوی کی جائے گی۔

Tags:

You Might also Like