Type to search

ٹی وی اور فلم

ودھو ونود چوپڑا برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ کے ملٹی ٹیلنٹیڈ ڈائریکٹر

ودھو ونود چوپڑا

فلمی ڈسک، 5 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشوح فلمساز-ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا 5 ستمبر کو اپنی 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ وہ ایک فلم ڈائریکٹر ، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کی مشہور فلمیں پرندہ ، 1942 اے لو اسٹوری، منا بھائی فلم سیریز ، 3 ایڈیٹ، پی کے، سنجو اور ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا جیسے فلم شامل ہے-

ودھو ونود چوپڑا 5 ستمبر 1952 کو سرینگر میں پیدا ہوئے تھے اور اپنا بچپن سری نگر میں گزرا تھا۔ ودھو شروع سے ہی فلموں سے پیار کرتے تھے۔ انہوں نے پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے فلم ڈائریکشن کی پڑھائی کی- وہ بالی ووڈ کے نامی ڈرائریکٹر، پروڈیوسر، اسٹوری رائٹر اور رائٹر ہیں اس لیے بالی ووڈ میں انہیں ملٹی ٹیلنٹیڈ کہا جاتا ہے-

وہ ونود چوپڑا فلمز اور ونود چوپڑا پروڈکشن کے بانی ہیں۔ سرینگر میں پیدا ہوئے ونود چوپڑا کے والد ڈی این چوپڑا، فلمساز رامنند ساگر انکے سوتیلے بھائی ہیں- چوپڑا کی پہلی طالب علم کی مختصر فلم ، مرڈر ایٹ منکی ہل، تھی جسے نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہتری شارٹ ایکپیرمینٹل فلم اور گرو دت میموریل ایوارڈ برائے اسٹوڈنٹ فلم ملا-

ودھو نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات بطور ڈائریکٹر سال 1976 میں فلم مرڈر ایٹ منکی ہل، سے کی- ودھو نے اس فلم میں اداکاری بھی کی تھی- اس فلم نے بہترین شارٹ ایکسپیرمینٹل فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ اور بہترین اسٹوڈنٹ فلم کا گرو دت میموریل ایوارڈ بھی جیتا-

ودھو کی پہلی ہندی فیچر فلم سزا موت، تھی، یہ ایک تھریلر فلم تھی- اس فلم میں نصیر الدین شاہ اہم رول میں تھے- اسکے بعد ودھو نے سال 1983 میں کندن شاہ کے ہدایت میں بنی فلم جانے بھی دو یارو کے لیے کام کیا- اس فلم میں انہوں نے اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کنٹرولر کی ذمہ داری بھی سنبھالی- سال 1985 میں انکی فلم آئی خاموش،- اس فلم میں نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمی، پنکج کپور اہم رول میں تھے- یہ فلم ہٹ ثابت ہوئی-

ودھو ونود چوپڑا کئی ہٹ فلموں کے پروڈیوسر اور ہدایتکار رہے ہیں۔ ان کی بڑی فلموں میں پرندہ، 1942 اے لو اسٹوری، قریب، مشن کشمیر، منا بھائی ایم بی بی ایس، پرینیتا، لگے رہو منا بھائی، ایکلویا، 3 ایڈیٹ، فیراری کی سواری، پی کے، سنجو، شکارا، شامل ہے- ونود چوپڑا نے ہالی ووڈ فلم بروکن ہورسس کی ہدایت کی تھی- وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی تھے-

سال 2002 میں ریلیم ہوئی ودھو ونود چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنے فلم شکارا کافی بحث میں رہی تھی- اس فلم میں کشمیری پنڈتوں کے درد کو دیکھایا گیا تھا- یہ فلم کشمیری پنڈتوں کی کہانی بتاتی ہے-

ودھو ونود چوپڑا کی نجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے انوپما چوپڑا سے شادی کی ہے- انکے دو بچے بیٹا اگنی اور بیٹی جونی چوپڑا ہے-

آئیفا ایوارڈ
سال 2007- فاتح – آئیفا بہترین اسکرین پلے ایوارڈ برائے لگے رہو منا بھائی
سال 2001- نامزد – آئیفا بہترین ڈائریکٹر ایوارڈ برائے مشن کشمیر
سال 2010 – فاتح – آئیفا بہترین اسکرین ایوارڈ برائے فلم 3 ایڈیٹ
اسٹارڈسٹ ایوارڈ
سال 2009 – فاتح ریڈرس چوائس ایوارڈ برائے 3 ایڈیٹ
ایف آئی سی سی آئی ایوارڈ
سال 2009- فاتح – موسٹ سکسیسفل فلم آف دی ایئر برائے 3 ایڈیٹ
زی سنے ایوارڈ
سال 2007- فاتح – بہترین اسکرین پلے ایوارڈ برائے لگے رہو منا بھائی
سال 2005- فاتح- بہترین ڈائیلاگ ایوارڈ برائے پرینیتا
سال 2005- فاتح- بہترین ڈائریکٹر ایوارڈ برائے مشن کشمیر
اسٹار اسکرین ایوارڈ
سال 2006- فاتح – بہتری فلم برائے لگے رہو منا بھائی
سال 2009 – نامزد- بہترین اسکرین پلے برائے لگے رہو منا بھائی
سال 2009 فاتح – اسٹار اسکرین ایوارڈ برائے بہرین فلم 3 ایڈیٹ
سال 2009 – فاتح- اسٹار اسکرین ایوارڈ برائے بہترین اسکرین پلے فلم 3 ایڈیٹ