Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو رینو 5 لانچ، 8 جی بی ریم اور 50 واٹ فاسٹ چارجنگ

اوپو رینو 5

ٹیکنالوجی ڈسک،3 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو رنیو 4 کے بعد اوپو رینو 5 کو ویتنام میں لانچ کردیا گیا ہے، جو اس مہینے کی شروعات میں چین میں بھی لانچ ہوا تھا۔ فون میں 4310 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 8جی بی ریم ہے۔

فون بلیک اور سلور کلر آپشن کے ساتھ آتا ہے۔ نئے اسمارٹ فون میں اوپو رینو5 ، 5جی کے ساتھ کچھ مماثلت ہے اور یہ ہول پنچ ڈسپلے ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے۔

حالانکہ یہ کوالکوم اسنیپ ڈریگن 720جی چپ سیٹ کے ساتھ آتا ہے۔ جس میں 5جی نیٹ ورک کے لیے حمایت شامل نہیں ہے۔
اوپو رینو5 میں دیگر رینو5 ماڈل پر دستیاب 65واٹ فاسٹ چارج سپورٹ کے مقابلے میں 50 واٹ فاسٹ چارجینگ شامل ہے۔

اوپو رینو 5 کی قیمت اور دستیابی

اسکے گلوبل لانچ پر کسی قسم کی اطلاع نہیں ہے۔ اوپو رینو 5 کی قیمت وی این ڈی 8،690،000 (قریب 27400 روپے) ہے۔ جس میں سنگل 8 جی بی اسٹوریج ویرینٹ ملتا ہے۔ فون بلیک اور سلور کلر میں ملے گا۔ یہ ویتنام تک محدود ہے۔

اس مہینے شروعات میں اوپو رینو5 5جی اور اوپو رینو 5 پرو 5جی کو چین میں 2699 چینی یوآن (قریب 30200 روپے) اور 3399 چینی یوآن (قریب 38000 روپے) قیمت کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

اوپو رینو 5 کی اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم ۔ نینو
اینڈروئیڈ 11 پر مبنی کلرس او ایس 11.1 پر کام کرتا ہے۔
فون میں اسنیپ ڈریگن 720جی پروسیسر
فون میں 8 جی بی ریم
فون میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے
اور 91.7فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو
فون میں 410 پی پی آئی پکسل ڈیسنٹی

اوپو رینو 5  کا کیمرا
فون میں کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 64میگا پکسل
الٹرا وائیڈ اینگل سینسر 8 میگا پکسل
مائیکرو سینسر 2 میگا پکسل
مونوکروم لینس 2میگا پکسل
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 44 میگا پکسل

اوپو رینو5 کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 4310 ایم اے ایچ کی بیٹری
اور 50 واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ
فون میں 128 جی بی اسٹوریج
اسٹوریج بڑھانے کے لیے ایس ڈی سلاٹ
کنیکٹیویٹی کے لیے وائی فائی، بلوٹوتھ
جی پی ایس ۔ اے۔جی پی ایس
ہیڈ فون جیک 3.5 ایم ایم
یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
فون میں ایکسلرومیٹر ، میگنیٹومیٹر
گائروسکوپ ، امبینٹ لائٹ سینسر
فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر
فون کا وزن 171 گرام

Tags:

You Might also Like