Type to search

ٹی وی اور فلم

میہیکا ورما برتھ ڈے اسپیشل: سیریلس میں کام کرنے کے بعد پرسنل لائف میں مصروف

میہیکا ورما

ٹی وی ڈسک، 3 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریلس میں اپنی زبردست اداکاری سے ٹی وی انڈسٹری میں نام کمانے والی اداکارہ میہیکا ورما آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ ورما کئی شوز میں کام کرنے کے بعد ٹی وی دنیا سے دور ہے اور اپنی پرسنل لائف میں مصروف ہے۔

میہیکا ورما کی پیدائش 3 جنوری 1985 کو ہوئی۔ انکے والد کا نام دلیپ ورما اور والدہ کا نام اوما ورما ہے۔ میہیکا ورما کا ایک چھوٹا بھائی مشکت ورما ہے جو ایک اداکار بھی ہے۔

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق میہیکا ورما گریجویٹ ہے، اور ممبئی کے ہنس راج پبلک اسکول سے اسکولی تعلیم مکمل کی اور ممبئی کے سینٹ زاویرس کالج سے آگے کی پڑھائی کی۔

ٹی وی شو یہ ہے محبتتیں میں مِہیکا کا کردار ادا کرنے والی اداکار میہیکا ورما نے اچانک اس شو کو چھوڑ کر سب کو حیران کردیا تھا۔ شو چھوڑنے کی اصل وجہ شادی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mihika Kapai (@mihikavarma1)

 

میہیکا نے 29 اپریل، 2016 کو دہلی میں امریکہ میں مقیم این آر آئی آنند کاپئی سے شادی کی۔انکا ایک بیٹا ازان کاپئی ہے۔

انہوں نے کئی مشہور برانڈز جیسے میک ڈونلڈس ، سنسلک شیمپو، برٹینیا 50-50 بسکٹ جیسے اشتہارات میں کام کیا۔

وہ ایک ٹیلی ویژن اداکارہ اور سابقہ ماڈل ہیں۔ انہوں نے سال 2004 میں مس انڈیا انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتا تھا اور مس انٹرنیشنل 2004 کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز ٹی وی سیریز ویرودھ سے کی تھی۔

میہیکا ورما نے ’یہ ہے محبتتیں‘ میں میہیکا کھنہ کے کردار میں نظر آئی۔

شادی کے بعد وہ ایکٹینگ کیریئر چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ منتقل ہوگئی۔

سال 08-2007 تک سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے سیریل ورودھ میں شریا کا رول ادا کیا۔ اس سیریل میں سمرتی ایرانی ، اچنیت کور اور میہیکا ورما اہم رول میں تھے۔

سال 2009 میں امیجن ٹی وی پر نشر ہوئے شو ’کتنی محبت ہے‘ میں انہوں نے نتاشا متل کا رول ادا کیا۔

سال 2008 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے ’تجھ سنگ پریت لگائی سجنا‘ میں انہوں نے بھومیکا رول پلے کیا۔ اس شو کو بالاجی ٹیلی فلمز نے پروڈیوس کیا تھا۔

سال 10-2008 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے سیریل ’کس دیش میں ہے میرا دل‘ میں میہیکا ورما نے اشلیشہ مان کا کردار نبھایا۔ اس شو میں مرحوم ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت، ہرشد چوپڑا، ادیتی گپتا اور مہر وج جیسے ایکٹرس نے کام کیا۔ اس شو کو ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے بالاجی ٹیلی فلمز کے تحت پروڈیوس کیا تھا۔

سال 11-2010 تک سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے ڈرامہ سیریز ’بات ہماری پکی ہے‘ میں انہوں نے نیتا کا رول پلے کیا۔

سال 2013 میں بنداس چینل پر نشر ہوئے رومانس انتھولوجی سیریز ’یہ ہے عاشقی‘ میں فضا کا رول ادا کیا۔ اس سیریز کو وکاس گپتا نے تیار کیا تھا۔

سال 16-2013 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے سیریل ’ یہ ہے محبتتیں‘ میں میہیکا اشوک کھنہ / میہیکا ایئر / مہیکہ بھلا کا رول ادا کیا۔ اس شو کو ایکتا کپور نے بالاجی ٹیلی فلمز کے تحت پروڈیوس کیا۔ اس شو میں اہم کردار میں دیونکا ترپاٹھی اور کرن پٹیل اہم رول میں تھے۔

سال 2014 میں لائف اوکے پر نشر ہوئے شو ’عجیب داستان ہے یہ‘ میں انہوں نے شیکھا کا رول ادا کیا۔ اسے ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا تھا۔

سال 2015 میں سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے شو ’اتنا کرو نہ مجھے پیار۔۔۔یہ کیسا انورود‘ میں انہوں نے روپالی باسو کا کردار ادا کیا۔