Type to search

ٹیکنالوجی

مارچ یا اپریل میں ون پلس 8 پرو اور ون پلس 8 لانچ ہوگا

ٹیکنالوجی ڈسک،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیک کمپنی ون پلس کی طرف سے جلد ہی ون پلس 8 سیریز لانچ ہوسکتی ہے- اور اس سے جڑے لیکس سامنے آرہے ہیں- کمپنی کے ریلیز شیڈول پر نظر ڈالیں تو اسکے آفیشل لانچ کے لیے ابھی کچھ مہینے انتظار کرنا ہوگا- حالانکہ رپورٹس می ں کہا گیا ہے کہ وہ ون پلس اس لانچ کے لیے لمبا انتظار نہیں کرئے گا اور شیڈول سے کچھ مہینے پہلے ہی فون کو لانچ کیا جائے گا- لیٹیسٹ لیک میں کہا گیا ہے کہ ون پلس کی نئی سیریز میں ون پلس 8 اور 8 پرو دو اسمارٹ ہونگے اور اسے مارچ -اپریل میں لانچ کیا جائے گا-

ٹپسٹر ایشان اگروال نے ایک ٹیوٹ میں لکھا کہ ون پلس کی طرف سے ون پلس 8 اور ون پلس 8 پرو اسمارٹ فونس مارچ کے آخر میں یا پھر اپریل میں لانچ کیے جاسکتے ہیں- خاص بات یہ ہے کہ کمپنی کی طرف سے دونوں ہی اسمارٹ فونس کو نئے گرین کلر آپشن میں بھی اتارا جائے گا- ون پلس کی طرف سے ون پلس 6 اور ون پلس 7 سیریز کو پچھلے دو سال میں مئی میں لانچ کیا گیا ہے- ایسے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ 2020 میں کمپنی اپنے لانچ شیڈول کو کچھ مہینے آگے پیش کرتی ہے یا نہیں-

Tags:

You Might also Like