Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو میں پیش ہوئی ہیما ای ون الیکٹرک کار

آٹو ڈسک،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی کمپنی ایف اے ڈبلیو (فرسٹ آٹو موبائل ورکس) ہیما نے آٹو ایکسپو میں اپنی سستی الیکٹرک کار پیش کی ہے۔ ہیما برڈ ای ون ای وی ہیچ بیک چین میں ایشانگ ای وی 360 نام سے جانی جاتی ہے۔ خاص بات یہ ہوگی کہ 10 لاکھ سے کم قیمت میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے 1000 روپے کی واپسی رقم میں اسکی بکنگ بھی شروع کردی ہے۔

ہیچ بیک ای وی ون دیکھنے میں ماروی سوزوکی ویگن آر جیسی ہے۔ وہیں اسکی چاروں طرف باڈی کلاڈنگ دی گئی ہے۔ ساتھ ہی الّے وہیلس ملیں گے۔۔ اسکی لمبائی 3680 ایم ایم، 1570 ایم ایم ا ور 1530 ایم ایم ہے۔ اسکا وہیل بیس 2340 ایم ایم کا ہے۔

اسکا کیبن کافی ماڈرن ہے اور کئی خاص ماڈیولر ایکوئپمنٹ ملیں گے۔ اس میں ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، آل ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر جیسے فیچر تو ہونگے ہی، ساتھ ہی اس میں سیگمنٹ میں سب سے بڑا بوٹ اسپیس ملے گا۔ یہ 5 سیٹر ہوگی اور اس میں دو ایئر بیگس ملیں گے۔

اسکی رینج کی بات کریں تو یہ دو ویرینٹ 200 کلومیٹر اور 300 کلومیٹر میں ملے گی۔ شروعات میں کمپنی صرف 200 کلومٹر ویرینٹ کو ہی لانچ کرئے گی۔ اس میں 20.42 کلو واٹ کی بیٹری ملےگی، 95 این ایم کا ٹرک دے گی۔ 100 فیصدی چارج ہونے میں 9 سے 11 گھنٹے کا وقت لے گی۔ وہیں اسکی ٹاپ اسپیڈ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوگی۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ صرف 60 روپے میں 100 کلومیٹر کی دوری طے کی جاسکے گی۔ فی الحال بازار میں آنے میں یہ 12 سے 15 مہینے کا وقت لے گی۔ کمپنی اسکی ایکس شوروم قیمت 10 لاکھ روپے کے آس پاس رکھے گی۔

Tags:

You Might also Like