Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں این آر سی پر عمل نہیں کیا جائے گا، وزیر داخلہ محمود علی

حیدرآباد 15جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریاست تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے وعدہ کیا ہے کہ ریاست میں این آر سی پر عمل نہیں کیاجائے گا۔
مسٹر علی نے بلدی انتخابات کے سلسلہ میں مکتھل میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وزیراقلیتی امور مختار عباس نقوی کو مطلع کیا ہے کہ ریاست میں این آر سی پر عمل نہیں کیاجائے گا۔
اس سے قبل کیرالہ اور مغربی بنگال نے واضح کیا تھا کہ ریاستوں میں سی اے اے نافذ نہیں کیا جائے گا۔ گذشتہ روز کیرالا حکومت نے ترمیم شدہ قانون کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ ایسا کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بنی کیرالا-
محمود علی نے کہا کہ نہ صرف پاکستان،بنگلہ دیش اورافغانستان بلکہ دنیا بھر کے ستائے ہوئے ہندووں کو ہندوستان کی شہریت دی جانی چاہئے۔
اس سے قبل کیرالہ اور مغربی بنگال نے واضح کیا تھا کہ ریاستوں میں سی اے اے نافذ نہیں کیا جائے گا۔
بتادیں کہ اس شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں، حال ہی میں حیدرآباد میں ملین مارچ اور ترنگا ریلی نکالی گئی تھی جس میں لاکھوں عوام نے شرکت کرتے ہوئے اس قانون کی مخالفت کی-
(خبر، یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Tags:

You Might also Like