Type to search

قومی

شاہین باغ کے بعد پولیس نے جعفرآباد اور ترکمان گیٹ پر ہورہے احتجاج کو پولیس نے کرایا بند

دہلی،24مارچ(ایجنسی) دہلی کے شاہین باغ کو خالی کرانے کے بعد شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف چل رہے جعفر آباد اور ترکمان گیٹ پر مخالف مظاہرے کو بھی پولیس نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا۔ یہاں پر کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔ یہاں بھی لمبے وقت سے مظاہرہ چل رہا تھا۔ جعفر آباد سے ہی فسادات کی شروعات ہوئی تھی۔ شاہین باغ، جعفر آباد اور ترکمان گیٹ پر پولیس نے ایک ساتھ کاروائی کی۔ صبح قریب 7 بجے سے دہلی پولیس کی کاروائی شروع ہوئی۔ وہیں شاہین باغ میں خالی کرانے کے لیے پہلے پولیس نے سمجھایا، نہیں مانے تو کاروائی کردی۔

بتادیں کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف دہلی کےشاہین باغ میں پچھلے 101 دن سے چل رہے لگاتار مظاہرے کو ختم کردیا گیا۔ دہلی پولیس نے وائرس کی وجہ سے جگہ کو خالی کرایا۔ انتظامہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مظاہرہ ختم کرایا گیا۔ شاہین باغ سے کل 9 لوگ حراست میں لیے گئے۔ جس میں 6خواتین اور 3مرد ہے۔ دہلی میں کرفیو اور سیکشن 144 کو دیکھتے ہوئے کاروائی کی گئی۔

Saurabh_Unmute فوٹو:ٹیوٹر کے ویڈیو سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like