Type to search

بزنس

بنا سبسیڈی والا ایل پی جی سلنڈر ہوا 50 روپے سے ذیادہ سستا

بزنس ڈسک،1مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہولی کے تہوار سےپہلے عوام کو بڑی راحت ملی ہے۔ تیل کمپنیوں نے بنا سبسیڈی والا سلنڈر کی قیمت میں بڑی کٹوتی کی ہے۔ آج سے (یکم مارچ) بغیر سبسیڈی والا 14.2 کلوگرام کا رسوئی گیس سلنڈر 53 روپے سستا ہو گیا ہے۔ وہیں 19 کلوگرام والے کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں بھی 85 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق، دہلی اور ممبئی میں بنا سبسیڈی والے سلنڈر پر 53 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں آج سے لاگو ہوگئی ہے۔ نئی شرحوں کے مطابق 1 مارچ 2020 سے دہلی میں بنا سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت 805.50 روپے ہوگئی ہے۔ وہیں ممبئی میں اب یہ سلنڈر 776.50 روپے کا ملے گا۔ اس سے پہلے دہلی میں اسکی قیمت 858.50 روپے اور ممبئی میں 829.50 روپے تھی۔

Tags:

You Might also Like